کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ صبح قابض پاکستانی فوج نے بربریت کرتے ہوئے گھروں میں چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح قابض پاکستانی فوج کی قریب 20 گاڑیا شاپک ڈنے سر میں داخل ہوئیں اور بربریت کرتے ہوئے کئی گھروں کی تلاشی لی، تاہم دوران بربریت کسی جبری اغواء کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
واضح رہے گزشتہ کئی دنوں سے قابض پاکستانی فوج کی مذکورہ علاقوں میں فوج کشی جاری ہے اس واقع سے قبل گزشتہ شب شہرک میں فوج کشی کرتے ہوئے سہراب راہی نامی شخص کو اغواء کردیا، اس سے قبل رات کی تاریخی میں قابض فوج کی گاڑیاں شہرک، کیساک، ڈنے سر، ککن کے پہاڑی علاقوں میں جاتے دیکھا گیا ہے، اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ قابض فوج کو مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بربریت کی تیاری جاری ہے۔