تہران (ھمگام نیوز) انسانی حقوق کی دو تنظیموں کے مطابق کل جمعہ کو ایرانی حکام نے ایک کرد شہری کو پھانسی دے دی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ تختہ دار پر لٹکائے شہری کا تعلق ایک ایسی سیاسی جماعت سے ہے جس پر ایران میں پابندی عاید ہے۔
"ایران میں انسانی حقوق" اور ناروے میں قائم "ہینکاو" نامی تنظیموں نے بتایا کہ محی الدین ابراہیمی کو جمعہ کی صبح شمال مغربی ایران کی اورمیا جیل میں پھانسی دی گئی۔ انہی ذرائع کے مطابق اسی جیل میں پانچ دیگر افراد کو بھی صبح کے وقت منشیات کی اسمگلنگ...
ریاظ (ھمگام نیوز) سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمدالجدعان نے کہا ہے کہ جب تک خیرسگالی کا جذبہ برقراررہتا ہے اور اس کا بدستور مظاہرہ کیاجاتا ہے تو ایران میں اس صورت میں سعودی عرب کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
انھوں نے یہ بات الریاض میں منعقدہ مالیاتی شعبے (فنانشیل سیکٹر) کی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر کہی ہے اور ان کا یہ بیان سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی ثالثی کے نتیجے میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔
الجدعان نے کہا کہ جب تک معاہدے اور...
واشنگٹن (ھمگام نیوز) امریکہ کے ساتھ بہت سے معاملات پر بظاہر اختلافات کے باوجود روس، چین اور ایران افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں واشنگٹن کی طرح ہی تحفظات کا اظہار کر تے دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہ ممالک اسی بنا پر طالبان کی حکومت سے انسداد دہشتگردی کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
امریکی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم مبینہ دہشت گرد گروپوں نے پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان کے خلاف حملوں کی نہ صرف منصوبہ بندی کی بلکہ حملوں کو انجام بھی دیا۔ صورت حال یہ ہے...
بیجنگ (ھمگام نیوز) چین کی وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ چین، ایران اور روس خلیج عمان میں 15 مارچ سے 19 مارچ تک سمندری مشقیں کریں گے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس دفاعی معاہدے کے تحت جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔
چین نے منگل کو آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ یہ ممالک "غلطی اور خطرے کی راہ" پر چل رہے ہیں۔
بحرین (ہمگام نیوز) بھارتی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سمیت پاترا نے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیجو جنتا دل راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سسمیت پاترا نے بحرین میں منعقدہ 146ویں انٹر پارلیمانی یونین اسمبلی (IPU)میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے پاکستان نہ صرف عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے بلکہ ہندوستان کے ایک حصے پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی فورم کو غلط بیانی کے لیے استعمال کرتا ہے اور خود کو انسانی حقوق کا چمپین بتاتا...