شنبه, اپریل 19, 2025

انٹرنشنل

تازہ ترین

تربت، ڈنک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امان نامی شخص جابحق

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تربت ڈنک میں...

دکی بدنام زمانہ سی ٹی ڈی نے 5 افراد کو جعلی مقابلے میں قتل کردیا

دکی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے...

پنجگور ،گوارگو سے گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ...

ایران میں خیرسگالی کی صورت میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری ممکن ہے: وزیرخزانہ

    ریاظ (ھمگام نیوز) سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمدالجدعان نے کہا ہے کہ جب تک خیرسگالی کا جذبہ برقراررہتا ہے اور اس کا بدستور مظاہرہ کیاجاتا ہے تو ایران میں اس صورت میں سعودی عرب کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔   انھوں نے یہ بات الریاض میں منعقدہ مالیاتی شعبے (فنانشیل سیکٹر) کی کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر کہی ہے اور ان کا یہ بیان سعودی عرب اور ایران کے درمیان چین کی ثالثی کے نتیجے میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے چند روز بعد سامنے آیا ہے۔   الجدعان نے کہا کہ جب تک معاہدے اور...

افغانستان مسلح گروپوں کا بین الاقوامی مرکز بنتا جا رہا: امریکی رپورٹ

    واشنگٹن (ھمگام نیوز) امریکہ کے ساتھ بہت سے معاملات پر بظاہر اختلافات کے باوجود روس، چین اور ایران افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں واشنگٹن کی طرح ہی تحفظات کا اظہار کر تے دکھائی دے رہے ہیں ۔ یہ ممالک اسی بنا پر طالبان کی حکومت سے انسداد دہشتگردی کے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔   امریکی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم مبینہ دہشت گرد گروپوں نے پاکستان، تاجکستان اور ازبکستان کے خلاف حملوں کی نہ صرف منصوبہ بندی کی بلکہ حملوں کو انجام بھی دیا۔ صورت حال یہ ہے...

چین ،ایران اور روس خلیج عمان میں بحری مشقیں کریں گے

  بیجنگ (ھمگام نیوز) چین کی وزارت دفاع نے بدھ کو کہا کہ چین، ایران اور روس خلیج عمان میں 15 مارچ سے 19 مارچ تک سمندری مشقیں کریں گے۔   یہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب امریکہ ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے آکس دفاعی معاہدے کے تحت جوہری طاقت سے چلنے والی آبدوزوں کے معاہدے کا اعلان کیا ہے۔   چین نے منگل کو آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ یہ ممالک "غلطی اور خطرے کی راہ" پر چل رہے ہیں۔

پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں: بھارت 

  بحرین (ہمگام نیوز) بھارتی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر سمیت پاترا نے پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔   بیجو جنتا دل راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ سسمیت پاترا نے بحرین میں منعقدہ 146ویں انٹر پارلیمانی یونین اسمبلی (IPU)میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے اندرونی معاملات پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے پاکستان نہ صرف عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ ہے بلکہ ہندوستان کے ایک حصے پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے ۔   انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی فورم کو غلط بیانی کے لیے استعمال کرتا ہے اور خود کو انسانی حقوق کا چمپین بتاتا...

روسی طیارہ بحیرہ اسود بلیک سی کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں امریکی ڈرون سے ٹکرا گیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز ) ایک روسی لڑاکا طیارہ امریکی ریپر ڈرون سے ٹکرا گیا اور اسے بحیرہ اسود میں گرا دیا، جسے امریکی افواج نے "غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ" مداخلت قرار دیا۔  امریکی یورپی کمان کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصادم منگل کی صبح 7 بجے کے بعد ہوا، جب دو روسی Su-27 لڑاکا طیاروں نے کریمیا کے مغرب میں بین الاقوامی پانیوں میں MQ-9 ریپر ڈرون کے پاس پرواز کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی پائلٹوں نے تصادم سے قبل امریکی طیارے کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی  امریکی بیان میں...