دزاپ(ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پیر کو دزاپ کے امام خمینی اسٹری کے چوراہے پر قابض ایرانی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اس بلوچ شہری پر بغیر پیشگی انتباہ کے گولی چلانے کے بعد سادہ لباس اور بسیجی فورسز نے زخمی شخص کو طبی امداد دینے سے روک دیا اور شدید خون بہہ جانے کے باعث وہ دم توڑ گیا۔
رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک اس بلوچ شہری کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دزاپ (ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال میں بھی ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق زرآباد میں واقع "رابچ" اور "گیٹل" ندیوں میں بارش اور طغیانی کا سلسلہ جاری رہنے سے متعدد کسان اپنے زرعی کھیتوں میں پھنس گئے اور درجنوں کیلے اور تربوز کے باغات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس علاقے میں مسلسل بارش کے باعث سطح آب کی سطح کسی بھی وقت بلند ہونے کے دہانے پر ہے اور متاثرہ کسانوں نے درختوں کی چوٹیوں پر پناہ...
زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج بروز ہفتہ صبح کے وقت منشیات اور قتل کے الزامات میں قید دو بلوچ قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی ، جنہیں پہلے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان میں دو بلوچ قیدیوں 33 سالہ عبدالباسط گورگیج وپد بیبرگ ،ساکن زاہدان اور عبدالعزیز حمل شھلی بر ولد ولد عیسی ساکن جبر آباد دلگان کو منشیات اور قتل کے الزام میں پھانسی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 2018 کے آخر میں عبدالباسط کو زاہدان میں منشیات سے متعلق الزامات...
زاہدان(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق گزشتہ جمعہ یکم دسمبر کو ایک 17 سالہ بلوچ نوجوان کو قابض ایرانی فورسز نے بغیر کسی الزام کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ نوجوان کی شناخت 17 سالہ محمد صالح صادقی ریگی ولد محمد علی ساکن زیبا شہر زاہدان ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد صالح صادقی جمعہ کی نماز کے لیے گیا ہوا تھا۔ جہاں اسے قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ کی بندش کے سبب بہت سے شہروں اور علاقوں کے اخبارات کی...
زاہدان(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کو ایک نوجوان بلوچ مزدور کام حفاظتی بندوبست نہ ہونے اور کام کے دوران عمارت سے گرنے کی وجہ سے سر میں شدید چوٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
اس نوجوان مزدور کی شناخت 19 سالہ محمد امین شیھکردگ قادر ساکن خمینی اسٹریٹ، زاہدان کے رہائشی بتایا جاتا ہے۔