ہیلنسکی (ہمگام نیوز) مورخہ 13 نومبر بلوچ شہداء کے دن کی مناسبت سے فن لینڈ کے دارلخلافہ ہیلسنکی میں فری بلوچستان موومنٹ فن لینڈ برانچ کی جانب سے بلوچ شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں فری بلوچستان موومنٹ ، پشتون تحفظ موومنٹ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے افغانوں کے نمائندوں اور ورکروں نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز بلوچستان کے قومی ترانے سے کیا گیا ،افغانستان سے تعلق رکھنے والے میوند کارساز نے اپنے خطاب میں بلوچ اور افغان اقوام کی نسل کشی کا زمہ دار پنجابی فوج...
لندن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ یو کے برانچ نے لندن میں 13 نومبر بلوچ شہداء ڈے کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں بلوچ کمیونٹی کے علاوہ مختلف اقوام کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں ایران کے زیر قبضہ کردستان سے کردستان انڈیپنڈینس موومنٹ کے سربراہ آشتیاکو پورکریم اور گوران دشتی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ آشتیاکو پورکریم نے بلوچ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کرد، بلوچ، آحوازی اور ایران کے زیر دست دیگر مظلوم اقوام کی مشترکہ جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے...
سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق
گزشتہ روز 24 شام کو خاش تا سراوان محور پر گرنچان کے علاقے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک کے کنارے سے الٹ کر ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔
جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ محمد رسول موسیٰ زہی ولد مولابخش ہے جو کہ سیب و سوران کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خاش(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح کو خاش کے علاقے دہنہ ایرندگان میں مسلح افراد کے دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے بعد متعدد افراد جانبحق اور زخمی ہوئے۔
خبر لکھے جانے تک جانبحق ہونے والے شہریوں کی شناخت اور ان کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایرندگان پل اور دہنہ کے علاقے کے قریب ہونے والے اس تنازعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
اس جھگڑے اور لوگوں کو گولی مارنے کی وجہ اور تفصیلات کے بارے میں کوئی...
سرباز (ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سرباز میں واقع جلال آباد گاؤں میں قابض ایرانی آرمی اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ میں قابض ایرانی آرمی کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے جن کی شناخت آج ہوگئی ہے ۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے ہلاک ہونے والوں کی شناخت میجر "علی رحمانیان"، میجر "احمد زارعی" اور لیفٹیننٹ کرنل "احمد رضا صاحب" کے نام سے کی ہے اور اعلان کیا کہ یہ اہلکار راسک میں "سیکیورٹی شہداء" آپریشن کے دوران مارے گئے
اس سے قبل، سرکاری میڈیا نے صرف دو فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی کہا جا رہا ہے...