اوتھل ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ بلوچ کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آج، دو خواتین کارکنوں، مہزیب بلوچ اور فوزیہ بلوچ کو اُتھل احتجاج سے واپس آتے ہوئے گڈانی کراس پر سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔
ریاست کی جانب سے خواتین کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنانا اس کی مزاحمت کو کچلنے کے لیے مایوسی کا ثبوت ہے۔ لیکن بلوچستان ثابت قدم ہے، ہر گرفتاری ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔
شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت شال سے آمد اطلاع کے مطابق مقامی صحافی محمد عثمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
انکے والد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انکے بیٹے کو سرکاری وردی میں ملبوس نامعلوم مسلح افراد نے اٹھا لیا ہے ۔
اس قبل مزکورہ صحافی کے گھر پر پاکستانی فورسز کی طرف سے چھاپے اور انکو ہراساں کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے رہے ہیں ۔
ڈیرہ بگٹی( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ رات سوئی کے گرانی محلے سے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران فورسز نے زامر ولد بچل بگٹی نامی نوجوان کو غیر قانونی حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
شال( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال جوائنٹ روڈ سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر خلیل احمد بلوچ اور ان کے بیٹے نوید احمد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
بتایا جارہاہےکہ نوید احمد، جو صوابی میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے طالب علم ہیں، جو چھٹیوں پر گھر آئے ہوئے تھے کہ ریاستی خفیہ اداروں نے انہیں ان کے والد کے ساتھ گھر سے لاپتہ کر دیا۔
اہلِ خانہ نے ان کی جبری گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا...
تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نثار کریم کی لواحقین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد اہل خانہ نے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) کے مقام پر دھرنا ختم کرکے بند شاہراہ کھول دیا ۔
پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا،جس کے بعد شاہراہ کھل گیا ۔کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے ۔