تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان قابض فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ نثار کریم کی لواحقین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مزاکرات کے بعد اہل خانہ نے جدگال ڈن (ڈی بلوچ پوائنٹ) کے مقام پر دھرنا ختم کرکے بند شاہراہ کھول دیا ۔
پر جاری احتجاجی دھرنا ختم کردیا،جس کے بعد شاہراہ کھل گیا ۔کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طریقے سے منتشر ہوگئے ۔
شال ( ہمگام نیوز ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی اعلامیہ مطابق بی وائی سی شال کی جانب سے کل ایک بار پھر پرامن مزاحمتی دھرنا دیا جائے گا۔ جب تک ریاستی ظلم و جبر جاری رہے گا اور بلوچ رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، مرکزی رکن بیبگر بلوچ، بیبو بلوچ سمیت تمام جبری گمشدہ اور گرفتار سیاسی کارکنوں کی باحفاظت بازیابی نہیں ہو جاتی، بلوچ قوم خاموش نہیں بیٹھے گی۔
ترجمان نے کہا کہ ہم بلوچ قوم کے ہر باشعور فرد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، اسکالرز، علما، تاجر برادری، خواتین، مزدوروں اور بچوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں...
شال ( ہمگام نیوز ) ہیومن رائٹس کونسل آف بلوچستان کے ترجمان نے جاری بیان میں کہاہے کہ ہم ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ اور دیگر تمام کارکنان کی خیریت کے بارے میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں، جو پولیس کے بے رحمانہ کریک ڈاؤن کے دوران بلوچستان یکجہتی کمیٹی (BYC) کے احتجاج سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے تھے۔
انھونے کہاکہ موصولہ اطلاعات کے مطابق، ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کو تنہائی میں رکھا گیا ہے، جہاں انہیں جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچائے جانے کا سنگین خطرہ لاحق ہے۔ ان پر اپنے اصولی مؤقف سے دستبردار ہونے کے لیے ناقابلِ...
شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال کےبعد حب چوکی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے پر پولیس کی تشدد، مظاہرین پر آنسو گیس شیلنگ، عمران بلوچ سمیت متعدد مظاہرین پولیس نے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
پولیس تشدد سے خواتین سمیت 15 کے قریب مظاہرین زخمی ہوگئے ۔
شال میں مظاہرین پر فائرنگ و تشدد اور گرفتاریوں کیخلاف تربت میں آج دوسرے روز مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال جاری رہا جبکہ مظاہرین مرکزی چوک پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔
خاران میں بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین پر طاقت کے استعمال اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
ڈیرہ بگٹی( ہمگام نیوز )مقبوضہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بدستور جاری، علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب طاہر ولد شادمان بگٹی کو قابض ایف سی نے گھر میں چھاپہ مار کر جبری لاپتہ کردیا ، جبکہ ریاض ولد محمد بخش بگٹی کو ڈیرہ بگٹی کے مین بازار سے پاکستانی فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کر دیا ۔
اس طرح ڈیرہ بگٹی شہر میں ایک گھر پر فورسز نے چھاپہ مار کر رضا محمد ولد محمود بگٹی اور ڈیرہ بگٹی میں جانی خان بگٹی کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے علی خان بگٹی کو...