دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز جمعہ کو بلوچ عالم دین مولوی عبد الحمید نے جمعہ کے اپنے خطبات میں حکومت سے وابستہ بعض لوگوں کے اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ "زاہدان کا خونی جمعہ" عام سانحہ نہیں اور نہ ہی کوئی عام المیہ تھا بلکہ ایک سب سے بڑا ظلم اور ایک سانحہ تھا اور ایک تاریخی جرم تھا جو
دنیا میں اس کی مثال کم ملتی ہے ۔
مولوی عبدالحمید نے کہا: شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ کی طرف سے ظلم کے فوراً بعد بہت سی لاشوں کو دفن کیا گیا اور وہ...
دزاپ (ہمگام رپورٹ) اطلاع کے مطابق آج شہدائے دزاپ کی دوسری برسی کے موقع پر دزاپ(زاہدان) سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر دزاپ میں گزشتہ دو سال قبل قابض ایرانی آرمی اور فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے بلوچ شہدا کی دوسری برسی کے موقع مقبوضہ بلوچستان کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مزید رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے زاہدان میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹر سے متعدد فوجی اور نام نہاد اینٹی رائٹ گاڑیوں کی مکی مسجد کی طرف نقل و حرکت...
زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
آج بروز جمعرات 26 ستمبر کو زاہدان سینٹرل جیل میں منشیات سے متعلق الزامات کی وجہ سے قید ایک بلوچ قیدی کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے پھانسی دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر زاہدان کی سینٹرل جیل میں قید ایک بلوچ قیدی 41 سالہ امان اللہ نہتانی کو پھانسی دے دی گئی جو کہ زابل(نصر آباد) کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق امان اللہ کو 2018 میں زابل شہر میں منشیات سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اسے عدالت...
دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز جمعہ کو مولوی عبدالحمید نے ایران کی طرف سے ملک میں پھانسیوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے مذہبی مسائل پر سیاست کرنے پر تنقید کی۔
بلوچ عالم دین نے کہا ایران میں پھانسی عوام کو پریشان کرتی ہے۔ پھانسی اگر سزائے موت اور حد کے نفاذ کے لیے ہے تو یہ اور بات ہے، لیکن دیگر مسائل مثلاً سیاست، منشیات وغیرہ کے لیے پھانسی اچھی بات نہیں ہے ۔ ان پھانسیوں کے نتیجے میں بہت سی بے گھر خواتین اور یتیم اور خاندان غم سے نڈھال...
زاہدان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک بلوچ طالب علم کو زاہدان میرجاوہ ہائی وے تھانے سے اس ٹریفک پولیس اسٹیشن میں تعینات محکمہ انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے بغیر کسی الزام اور عدالتی حکم کے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔
اس بلوچ طالبعلم کی شناخت 22 سالہ سعید سارانی ہے جو کہ زاہدان کا رہائشی ہے ۔
ایک باخبر ذریعہ کے مطابق پیر کے روز سعید کو زاہدان تا مرجاوہ شاہراہ پر پولیس اسٹیشن میں تعینات انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے بغیر کسی وضاحت یا عدالتی حکم کے دکھائے گرفتار کرکے ال نامعلوم مقام منتقل کردیا...