تربت (ہمگام نیوز) اطاعات کے مطابق تربت کے نواحی علاقہ ڈنک میں رات ساڑھے دس بجے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی صوبہ پنجاب سے بتایا گیا ہے۔
تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقہ نظر آباد میں زمینی تنازعہ پر شریف ولد مصطفی نے فائرنگ کرکے رشید ولد دلشاد کو ہلاک اور ان کے بھائی مجید ولد دلشاد کو زخمی کردیا۔
واقعہ کے بعد ملزم شریف ولد مصطفی فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے پولیس کارروائی کررہی ہے۔
تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے مند میں 3 زور دار دھماکوں کی آوازیں، دھماکوں کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ابتدائی اطلاعات اور میڈیا کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بلوچستان کے علاقوں میں قابض کے خلاف اس طرع کے حملہ زیادہ آزادی پسند تنظمیوں کرتے ہیں۔
شال (ہمگام نیوز) زرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قابض پاکستان نے ایران اور اففانستان کے بارڈر پر امریکہ کو دو ائر بیس دیے ہیں۔
تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ شمسی ائربیس سے امریکہ افغانستان میں طالبان کے خلاف کاروائی اور نگرانی کررہا ہے اور ممکنہ ایران امریکہ جنگ میں بھی امریکہ بلوچستان کے ائر بیس کو قابض ایران کے خلاف بھی استعمال کرسکتا ہے۔
واشنگٹن: (ہمگام نیوز) ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ امریکہ ہائی الرٹ پر ہے اور شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں خطے میں اسرائیلی یا امریکی مفادات کو نشانہ بنانے والے ممکنہ ایرانی حملے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔
’سی این این‘ کی طرف سے نشر ہونے والی ایک رپورٹ جس میں اگلے چند دنوں میں حملے کا امکان بتایا گیا ہے.
امریکی اہلکار نے رائیٹرز کو بتایا کہ "ہم یقینی طور پر ہائی الرٹ کی حالت میں ہیں"۔
اسرائیلی جنگی طیاروں نے پیر کے روز دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر بمباری کی، جس...