اتوار, مئی 19, 2024

خبریں

تازہ ترین

فرانس : عبادت گاہ میں آگ لگانےکی کوشش کرنے والے شخص کو گولی ماردی گئی

پیرس(ہمگام نیوز ) شمالی فرانس میں ایک عبادت گاہ میں آگ لگانے کی کوشش کرنے والے مشتبہ ملزم کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا ہے۔ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین اورکیس کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا کہ فرانسیسی پولیس کو چاقو اور لوہے کی چھڑی لے جانے والے ایک شخص کو اس وقت گولی ماری جب وہ شمالی مغربی فرانس کے روئن میں ایک عبادت گاہ کو آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا۔ روئن میں قومی پولیس کے ارکان نے آج صبح ایک مسلح شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کی عبادت...

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی بٹالین ہیڈ کواٹر پرحملے کا دعویٰ

بیروت(ہمگام نیوز ) حزب اللہ نے آج جمعہ کوکہا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے علاقے گاتون میں 411 ویں آرٹلری بٹالین کے نئے ہیڈکوارٹر پر ڈرون سے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ تنظیم نے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس نے اسرائیلی فوجی افسران اور سپاہیوں کے خیموں اور رہائش کو نشانہ بنایا۔ گائیڈڈ ہتھیاروں سے کیے گئے حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ بیان میں کہا کہ یہ کارروائی قنا قصبے میں کیے گئے اس کے جواب میں کی گئی ہے۔ قبل ازیں جمعے کے...

ہم نے مکران بس ٹرمینل یوسف گوٹھ پولیس کی غنڈہ گردی کی ویڈیوز، پیغام سمیت ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کو بھیج دی...

کراچی (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مکران بس ٹرمینلوں میں پولیس کی غنڈہ گردی آج کی بات نہیں ہے یہ پولیس کی روایت بہت پرانی ہے جو اب ختم ہوجانے چاہئے۔ ایک عرصے سے پولیس منشیات ڈھونڈنے کے بہانےبلوچستان سے آنے والے مریضوں سمیت اسٹوڈنٹس کو حراساں کرتی ہے اور ان کے پیسے چوری کرتی ہے۔ یہ معاملہ ایک عرصہ دراز سے چلتا آرہا ہے لیکن اب پولیس نے حد کردی ہے، سرعام پیسے چوری کرتی ہے اور مجال ہے جو کسی کا خوف ہو۔ ہم نے یہ معاملہ...

تربت، میری کلات سے دو بھائی زیر حراست، ایک بازیاب دوسرا لاپتہ۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب 12 بجے کے قریب میری کلات سے دو بھائیوں صغیر سجاد اور قدیر سجاد کو لاپتہ کیا گیا۔ فیملی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو رات 12 بجے کے قریب سیکیورٹی فورسز نے گھر میں چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا تاہم کچھ دیر بعد قدیر سجاد کو رہا کردیا۔ فیملی کے مطابق قدیر سجاد حراست کے بعد لاپتہ کردیے گئے جس کے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں دی گئی اور نا ہی ان کی جبری گمشدگی کا قانونی جواز ہمیں بتایا گیا۔ فیملی نے...

فلسطین میں بین الاقوامی فوج کی تعیناتی کا مطالبہ، تمام فلسطینی دھڑے PLO کی چھتری تلے جمع ہوں، عرب لیگ

رپورٹ: عبیدللہ آج بحرین میں منعقدہ عرب لیگ کونسل کے تینتیسویں اجلاس میں 22 عرب ملکوں کے سربراہوں کا اجلاس اختتام پذیر ہوا جس میں غزہ کی جنگ اور خطے کے دیگر مسائل اور علاقائی چیلنجز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے عرب سربراہی اجلاس کے اختتام پر بحرین کے وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ سربراہی اجلاس میں اختلافات اور کشیدگی کے باوجود عرب حکومتوں اور سفارت کاروں کا موجودگی ایک"بے مثال شرکت" ہے۔ سربراہی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی اس...