جمعه, می 17, 2024

خبریں

تازہ ترین

تربت، میری کلات سے دو بھائی زیر حراست، ایک بازیاب دوسرا لاپتہ۔

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب 12...

نامعلوم مسلح افراد

تحریر ۔ ســلام ســنجر ھمگــام آرٹیکلز جب اکیسویں صدی کی ابتدا...

پنجگور سے لاپتہ ہونے والے شخص کی لاش واشک سے برآمد

واشک (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاع کے مطابق گزشتہ روز...

پشین کے علاقے سرانان میں گاڑی سے امان اللہ نامی شخص کی لاش برآمد

پشین ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پشین کے علاقے سرانان میں ایک شخص کی آلٹو گاڑی سے لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مقتول کی شناخت امان اللہ کے نام سے ہوئی جسے ذبح کر کے قتل کیا گیا جبکہ مذکورہ شخص میزئی اڈے کا رہائشی تھا۔

لسبیلہ، لنڈا پل کے قریب بس کو حادثہ، 15سے زائد مسافر زخمی۔

لسبیلہ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق لسبیلہ کے لنڈا پل کے قریب بس کو حادثہ، 15سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لنڈا پل کے مقام پر بس کے الٹنے کے باعث مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کر دیا گیا۔ بس کراچی سے ضلع آواران جا رہی تھی۔

وزیر ستان میں ڈرون سے داغے گئے میزائل لگنے سے بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

پشاور (ہمگام نیوز) پولیس افسر ہدایت اللہ نے افغانستان سے ملحق پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں حملے کے بارے میں  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نامعلوم افراد کی جانب سے ڈرون سے  داغے  گئے  میزائیل   لگنے سے ابتدائی نتائج کے مطابق بچوں سمیت 4 شہری ہلاک  ہوگئے ہے پاکستان میں ڈرون سے  داغے گئے  میزائل ایک گھر پر گرنے سے بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر ہدایت اللہ نے افغانستان سے ملحق پاکستان کے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں حملے کے بارے میں  بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  نامعلوم افراد کی...

مکران روٹ پر کراچی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ کراچی پولیس کا ہتک آمیز رویہ بدستور جاری ہے۔

تربت (ہمگام نیوز) لیڈی پولیس کانسٹیبل مبینہ بھتہ خوری کے لیے تربت اور گوادر سے کراچی پہنچنے پر رکشہ اور ٹیکسی میں ہوٹل یا گھروں کو جانے والے مسافروں کو روک راستے میں ان سے بد ترین سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ متعدد مرتبہ بیماری کی غرض سے کراچی میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے شھر جانے کے دوران مسافروں کی لوٹ مار اور تزلیل کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ تربت سے سفر کرکے کراچی پہنچنے کے بعد ٹرمینل سے شھر جاتے ہوئے آنکھوں کے ایک بزرگ مریض سے کراچی پولیس نے 55 ہزار روپے چیکنگ اور تلاشی کے بہانے...

سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پر حملہ۔

بریٹیسلاوا (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق، ملک  کے ترین سین نامی علاقے کے قصبے میں واقع خانہ ثقافت میں منعقدہ کابینہ اجلاس کے بعدمسلح حملہ کیا گیا۔ سلوواکیہ کے وزیراعظم رابرٹ فیکو پرحانڈلووا نامی قصبے میں کابینہ اجلاس کے بعدمسلح حملہ ہوا جس میں وہ زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق، ملک کے ترین سین نامی علاقے کے قصبے میں واقع خانہ ثقافت  میں منعقدہ کابینہ اجلاس   کے بعدمسلح حملہ کیا گیا۔  اس حملے میں  وزیراعظم فیکو زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔