شنبه, می 4, 2024

خبریں

تازہ ترین

کولومبیا نے اسرائیل سے تعلقات توڑنے کا علان کیا۔

بوگوٹا (ہمگام نیوز) غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کی وجہ سےتل ابیب کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا ہے، تازہ پیش رفت میں کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ سفاتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں۔ کولومبیا کے صدر گسٹاو پیٹرو نے گزشتہ روزمحنت کشوں کے عالمی دن کے موقعے پر اپنے خطاب میں اعلان کیا کہ ان کا ملک غزہ میں مذموم اقدامات کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دے گا۔ دارالحکومت بوگوٹا کے مرکز میں واقع بولیوار اسکوائر میں جمع ہزاروں افراد کے مجمعے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم جمعرات کو اسرائیل کے ساتھ...

چابہار، کام کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی

چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق چابہار میں "دریا کوچک" ماہی گیروں کے گھاٹ پر واقع ماہی گیری کے بجر کے اندر ویلڈنگ کے دوران گیس سلنڈر پھٹنے سے متعدد ماہی گیر ہلاک اور زخمی ہوئے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک اس واقعے میں ہلاک اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔    

بیوٹمز کوئٹہ سے بلوچ اساتذہ کی غیر آئینی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ ترجمان بساک

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے میڈیا میں جاری کی گئی ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئر نگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے اساتذہ و فیکلٹی ممبران سہیل بلوچ اور ڈاکٹر اکرم بلوچ کی یونیورسٹی کے احاطے سے پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مذکورہ اساتذے جامعہ میں گزشتہ عرصے سے اپنے جائز حقوق اور انتظامیہ کی کرپشن اور ہٹ دھرمی کے خلاف سراپا احتجاج تھے جس کے پاداش میں ان پر بوگس چارچ بنا کر گرفتار کیا گیا جو...

بلوچستان میں سرمایہ دار اور محنت کش کے ساتھ حاکم و محکوم کا تضاد بھی موجود ہے: این ڈی پی

شال (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا کہ مزدور معاشرے کا وہ طبقہ ہے جو محنت کش اور اکثریت میں ہونے کے باوجود سب سے کم اجرت کماتا ہے اور اپنی زندگی کسمپرسی اور فاقہ کشی میں گزار دیتا ہے۔ بلوچ سماج میں بھی مزدور سب سے کم معاوضہ حاصل کرتا ہے حالانکہ پیداواری عمل میں بلوچستان کے محنت کش مزدور، کسانوں اور ماہیگیروں کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ سرمایہ داروں ، جاگیرداروں اور بیوروکریسی پر مشتمل ریاستی حکمرانوں کا روز اول سے کوشش رہا ہے کہ زیر...

جنوبی کوریا میں بی این ایم کا احتجاج: بلوچستان پر قبضہ پاکستانی فوج کے ہاتھوں نسل کشی کو فروغ دے گا۔

سیول (ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے جنوبی کوریا چیپٹر نے بوسان کے بِف اسکوائر پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں پاکستانی ریاست کی طرف سے بلوچ قوم پر ہونے والی انسانی حقوق کی بے دریغ خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مقامی لوگوں میں سینکڑوں پمفلٹ تقسیم کیے گئے جو بلوچ قوم کو درپیش سنگین حالات پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے، مظاہرین نے بلوچستان میں ہونے والے بہیمانہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے تقاریر کیں، مظاہرین نے جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق...