جنوبی وزیرستان میں فوج کی بربریت، متعدد افراد گرفتار
جنوبی وزیرستان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں قابض پاکستانی فوج پر طالبان کی طرف سے حملے کے بعد فوج نے تحصیل شکتوئی میں بربریت کرتے ہوے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل شکتوئی میں قابض فوج نے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے ہوے 200 سے زیادہ نوجوانوں کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔
اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے تحصیل میر علی میں بھی قابض فوج نے چھاپے مارے ہیں اور وہاں سے 10 نوجوانوں کو بھی جبری طور پر...
عاصم باجوہ اور اس کے جیسے بلوچوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ان کے ورثاء کو پہنچا رہے ہیں: حیربیار مری
لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنماء اور فری بلوچستان مومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ عاصم باجوہ اور اس کے جیسے لوگ(قابض پاکستانی فوج) مغرب اور چین کو پاپا جان کے پیزا پہنچا رہے ہیں جبکہ کشمیر و افغانستان میں خودکش حملہ آور اور بلوچستان میں بلوچوں کی گولیوں سے چھلنی کی گئی لاشیں ان کے ورثاء کو پہنچا رہے ہیں۔
بلوچ رہنماء نے مزید کہا...
تربت: خاتون صحافیہ شاہینہ شاہین کے قتل کے الزام میں مفرور خاوند کے خلاف مقدمہ درج
تربت (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں خاتون صحافیہ شاہینہ شاہین کے قتل کے الزام میں پولیس نے ان کے مفرور خاوند کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
پی ٹی وی بولان چینل کے صبح کے ایک پروگرام کی خاتون میزبان اور بلوچی زبان میں شائع ہونے والے میگزین دز گہار کی ایڈیٹر شاہینہ شاہین کو ہفتے کے روز قتل کردیا گیا ہے۔پولیس نے مقتولہ کےمفرور شوہر کے خلاف ان کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق...
قطر میں ترکی کی فوج کی تعیناتی کے بدلے قطری انٹیلی جنس سے 6.5 کروڑ ڈالر رشوت لی گئی: انٹیلیجنس رپورٹ
ترکی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے ایک اہم رکن اور پارلیمنٹ میں خارجہ امور کی کمیٹی کے نائب سربراہ نے قطر میں ترکی کی فوج کی تعیناتی کے بدلے قطری انٹیلی جنس سے 6.5 کروڑ ڈالر رشوت وصول کی۔ یہ انکشاف ایک انٹیلی جنس دستاویز میں ہوا۔
مذکورہ دستاویز کو "نورڈک مانیٹر" ویب سائٹ سامنے لائی ہے۔ دستاویز کے مطابق احمد بیرات کونکر نے خفیہ طور پر قطری...
ایران کا طرز عمل حزب اللہ اور حوثیوں کے توسط سے دہشت گردی کی حمایت کرنا ہے: برطانیہ
لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر دفاع بن ولاس نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات اسلحے کی فروخت تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان ٹھوس دفاعی شراکت داری موجود ہے۔
انہوں نے نیوز میڈیا میں دیئے گئے بیانات میں کہا کہ ایران کا طرز عمل حزب اللہ اور حوثیوں کے توسط سے دہشت گردی کی حمایت کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ سعودی عرب کو نیا دفاعی لائسنس دے گا،...