فیس بک نے پاکستانی فوج کی حمایت یافتہ سینکڑوں اکاونٹس، پیجز و گروپس غیر فعال کردیے
نیویارک (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق فیس بک نے پاکستان سے چلائے جانے والے متعدد ایسے جعلی اکاؤنٹس اور پیجز پر مشتمل نیٹ ورکس کو غیر فعال کر دیا ہے جن سے منظم مہم کے ذریعے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ داخلی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بعض نیٹ ورکس خطے میں مشتبہ مربوط سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان...
بھارت نے ایل اے سی کے علاوہ بھوٹان اور نیپال کے ساتھ اپنی سرحد پر بھی نگرانی سخت کر دی ہے
دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارت نے لداخ میں چین کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے پیشِ نظر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے علاوہ بھوٹان اور نیپال کے ساتھ اپنی سرحد پر بھی نگرانی سخت کر دی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزارتِ داخلہ نے منگل کو ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد بھارتی سرحدوں کی حفاظت پر متعین فورسز کو الرٹ کر دیا ہے۔
تازہ صورتِ حال کے پیش نظر سیکرٹری خارجہ...
آن لائن گیم ‘پب جی’ سمیت بھارت نے 118 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے
دہلی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے آن لائن گیم ‘پب جی’ سمیت مزید 118 چینی ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کے متنازع علاقے میں چین سے ہونے والی حالیہ جھڑپ اور سرحدی صورتحال کے بعد پب جی اور 118 چینی ایپس کو بھارت میں بلاک کردیاگیا ہے۔
بھارت کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ یہ فیصلہ ملکی سالمیت اور خود مختاری کے مفاد میں کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ آن...
طالبان قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل، 7 اہم طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا
کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا عمل مکمل ہوگیا، بقیہ 7 طالبان قیدیوں کو افغان جیلوں سے قطر منتقل کیا جائے گا، جبکہ طالبان نےامن مذاکرات کی شروعات سے قبل ان 7 قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کر رکھا تھا۔
افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان حکومت نے 113 طالبان قیدیوں کو رہا کیا تھا اور طالبان نے صوبہ قندھار میں 2 افغان کمانڈوز مقامی حکام...
سعودی حکومت کا فلسطین کاز پر مؤقف تبدیل نہیں ہوگا: سعودی وزیر خارجہ
ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کا کہنا ہےکہ فلسطین کاز پر سعودی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کے بعد بھی سعودی حکومت کا فلسطین کاز پر مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سعودی سول...