نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون میڈیا اینکر شاہینہ شاہین جاں بحق
تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون میڈیا اینکر شاہینہ شاہین کا قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا تھا جہاں وہ بعد میں اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ گاڑی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسی، ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ...
بی ایم سی کے طلباء و ملازمین کے مسائل کو حل کرکے انکی تادم مرگ بھوک ہڑتال ختم کیا جائے: نصراللہ بلوچ
کوئٹہ (ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمیں نصراللہ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیراعلی جام کمال بی ایم سی کے پرائیوٹیزیشن کے خلاف ملازمین اور طلباء کو عملی یقین دھانی کراکے انکی تادم مرگ بھوک ہڑتال کو ختم کرائے۔
نصراللہ بلوچ نے مزید وزیر اعلی جام کمال سے گزارش کرتے ہوے کہا کہ وہ صوبے کے آئینی سربرہ کی حیثیت سے اپنی آئینی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بی ایم...
اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مالیاتی اور کاروباری اداروں کے نگراں ادارے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر اور سابق صحافی ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ساجد گوندل کے اہلخانہ کے مطابق وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ ہیں جبکہ پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعے کی صبح اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع زرعی تحقیقاتی مرکز کے...
کولواہ واقعے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، تنظیم کو چند سازشی لوگ بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں: بی آر اے
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں آواران کے علاقے کولواہ سے چھ افراد کو اغوا کرنے کے واقع سے تنظیم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
سرباز بلوچ کا کہنا تھا کہ چند عرصہ قبل ایک کمانڈر کو کرپشن کرنے اور تنظیمی قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر چند ساتھیوں سمیت تنظیم سے فارغ کیا گیا تھا جن کی اہلیت اور قوت سے سب واقف ہیں۔
مزکورہ...
چین آئندہ 10 برس میں اپنے ایٹمی ہتھیار تقریباً دوگنا کر لے گا: پینٹاگون
واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اپنی حالیہ رپورٹ پیش گوئی کی ہے کہ چین آئندہ 10 برس میں اپنے ایٹمی ہتھیار تقریباً دوگنا کر لے گا۔
کانگریس کے لیے منگل کو جاری ہونے والی پینٹاگون کی 'چین کی فوجی طاقت' پر مبنی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اپنی فوجی طاقت 2049 تک امریکہ کے برابر یا اس سے بہتر بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ وہ خطے میں سب سے بڑی طاقت بن سکے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت...