قطر کا بائیکاٹ دوحا کی دہشت گردی کی حمایت اور پشت پناہی کی بناء پر کرنا پڑا: متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر کا بائیکاٹ دوحا کی دہشت گردی کی حمایت اور پشت پناہی کی وجہ سے کرنا پڑا ہے۔
ہالینڈ میں امارات کی خاتون سفیرہ حصہ عبداللہ العتیبہ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی حمایت نے دوسرے خلیجی ملکوں قطر کے بائیکاٹ پر مجبور کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ امارات کی کوشش...
ترکی کی طرف سے لیبیا میں لڑائی کیلئے بھیجے جانے والے تین شامی اجرتی جنگجو طرابلس میں مسلح افراد کے ہاتھوں ہلاک
طرابلس (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لیبیا میں جہاں ایک طرف قومی وفاق حکومت کی صفوں میں شدید اختلافات سامنے آئی ہیں وہیں دارالحکومت طرابلس میں نیشنل آرمی کے وفادار افراد کی فائرنگ سے قومی وفاق ملیشیا کو بھی بھاری جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
طرابلس میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین شامی اجرتی جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ان کی مزید شناخت نہیں کی جا سکی تاہم یہ معلوم ہوا...
اسرائیل اور امارات کا معاہدہ فلسطین مسائل کے حل کے لیے نئی سوچ اور زوایہ فراہم کرے گا: اسرائیل، امارات
اسرائیل، امارات (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان امن ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ بات اسرائیل اور امریکا کے پہلے وفد کی ابوظبی آمد کے چند گھنٹے بعد پیر کی شام جاری ایک بیان میں کہی گئی۔ یہ بیان امارات اور اسرائیل کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری ہوا۔
بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے نے فلسطینی اراضی...
افغانستان مصالحتی کونسل کے 48 اراکین کی نامزدگی کا صدارتی آرڈر عبداللہ عبداللہ نے مسترد کردیا
کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے 48 اراکین کی نامزدگی کا صدارتی آرڈر عبداللہ عبداللہ نے مسترد کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ معاہدے کے تحت کونسل کے ارکان کی نامزدگی میرا اختیار ہے، اس حوالے سے صدارتی حکم نامے کی کوئی ضرورت نہیں،افغان صدر اشرف غنی نے کونسل کے نئے ارکان میں سرکردہ سیاست دانوں اور نمایاں مذہبی شخصیات کو شامل...
کراچی: سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے
کراچی (ہمگام نیوز) کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب پٹرول پمپ میں سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب پٹرول پمپ کے کمپریسر روم میں سلنڈر دھماکے سے پٹرول پمپ میں کام کرنے والے 5 ملازم زخمی ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے دو لیبارٹریاں بھی متاثر ہوئیں۔