العربیہ، الحدیث اور یو اے ای کے اسکائی نیوزعربیہ کا بائیکاٹ کیا جائے: حزب اللہ کے سربراہ کا مطالبہ
لبنان (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے ایک نشری تقریر میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
وہ نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورا کے موقع پر منعقدہ اجتماع کے سامنے براہِ راست تقریر کررہے تھے۔
حسن نصراللہ نے کہا کہ ’’ وہ زہرناکی پھیلانے کے لیے رقوم دیتے ہیں اورحزب اللہ...
پنجابی وہ مسلمان ہیں جو برصغیر میں حملہ آوروں کے مدد گار رہے: حیربیار مری
لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما اور فری بلوچستان موومنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جبری گمشدگیوں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ پنجابی وہ مسلمان ہیں جو برصغیر کی لوٹ مار کرنے والوں کے ساتھی اور مددگار تھے۔
https://twitter.com/hyrbyair_marri/status/1300095149855432705?s=08
بلوچ رہنماء نے مزید کہا کہ یه ان کا اپنا ماننا ہے اور لوگ یہ مانتے اور کہتے ہیں کہ برصغیر پر حملہ کرنے والے درحقیقت ان کے آباؤاجداد...
کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اختلاف رائے اورتعمیری تنقیدپارٹی میں نہایت اہمیت کاحامل ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ جس پارٹی میں اختلاف رائے اورتعمیری تنقیدپر قدغن ہو،بحث و مباحث پر اجارہ داری ہوتو وہ پارٹی اپنی موت آپ مرجاتاہے۔ اختلاف رائے فکری بالیدگی اورسیاسی نشوونماکے لئے قدرتی عمل کی طرح فطری اور عین سچائی ہے جس سے سرموانحراف انکار ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا ایک سیاسی،جمہوری وانقلابی پارٹی کے ناطے بلوچ نیشنل موومنٹ نے ہمیشہ اپنے کارکن،کیڈرزکی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ اپنا تنقیدی،اختلافی نقطہ نظر تحریری یازبانی صورت میں متعلقہ فورمزپرسامنے...
بغداد(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق عراق کے گرین زون میں قائم امریکی سفارت خانے میں موجود ایک فوجی اڈے کو ایک بار پھر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
ہفتے کے روزامریکی سفارت خانے کے اندر واقع فوجی اڈے پر کم سے کم چار کاتیوشا راکٹ داغے گئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی۔
ادھر عراق میں الحلہ اور الدیوانیہ کے مقامات کے درمیان ایک امریکی فوجی کانوائے پر بم حملہ کیا گیا۔
عراقی فوج کے میڈیا سیل کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات...
ترکی(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے ترکی کی حکومت کے زیرانتظام جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی قیدیوں کی ہلاکتوں کے واقعات میں اضافے پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
یونین کا کہنا ہے یہ گذشتہ ایک سال کے دوران ترکی کی جیلوں میں کم سے کم چار قیدی بھوک ہڑتال کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔
یورپی یونین کی طرف سے کل ہفتے کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں بھوک ہڑتال کرنے والی ایک خاتون وکیل کی موت ملک میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال...