ایران پر ہتھیاروں کی پابندی اٹھانا وسیع دائرہ کار کی حامل علاقائی جنگ کی صورت میں سامنے آ سکتا ہے: امریکی انتظامیہ کے ذمے داران
واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران پر عائد ہتھیاروں کی بین الاقوامی پابندی کے عنقریب اختتام پذیر ہونے سے خطرہ ہے کہ مشرق وسطی کو اعلی ٹکنالوجی کے حامل روسی اور چینی عسکری ساز و سامان کے ساتھ غرق کر دیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سینئر ذمے داران خبردار کر رہے ہیں کہ یہ پیش رفت ہتھیاروں کی دوڑ شروع کر دے گی اور اس کا...
بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے حادثات میں 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی
بلوچستان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف مقامات و اوقات میں پیش آنے والے حادثات کے دوران خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے محلہ قصاب میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک خاتون ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی، جاں بحق ہونے والی خاتون مقامی صحافی اور نجی چینل کے رپورٹر ظاہر عباس کی والدہ تھی۔
قلات میں کار گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، خضدار سے...
امریکی وزیر خارجہ کا عمانی سلطان سے ملاقات
مسقط (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق واشنگٹن امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ملاقات کی ہے اور ان سے خط خلیج میں قیام امن میں عمان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دو طرفہ بات چیت میں خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ میں عمان کا کردار موضوع گفتگو تھا۔
انھوں نے خطے میں خوش حالی کے لیے خلیج تعاون کونسل...
قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں 70 سالہ بزرگ شخص جبری اغواء
کشمور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سندھ کے علاقے کشمور سے قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 70 سالہ بزرگ شخص کو اغواء کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کے کنوینر سورٹھ لوہار نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ گزشتہ روز قابض پاکستانی فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کشمور ضلح کے بڈانی شہر سے 70 سالہ بزرگ شخص صاحب سید بچل شاہ کو جبری طور پر اغواء کرلیا، جبری اغواء کے...
ترکی عرب ممالک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، متحدہ عرب امارات کی سلامتی کونسل میں شکایت
متحدہ عرب امارات (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں ترکی کی مداخلت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت کرتے ہوئے انقرہ پر عرب ممالک میں افراتفری پھیلانے کا الزام عاید کیا ہے۔
اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اپنے جنوبی اہداف ومقاصد کے حصول کے لیے تارکین وطن کو استعمال کرنے کی دھمکی دیتا ہے۔ انقرہ ایک "جارحانہ" خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
امارات...