ایرانی ساختہ توپ کے 9 گولے اور ایک بارودی سرنگ قبضے میں لے لیا ہے: یمن
یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن کے مغربی ساحل میں جوائنٹ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعہ کو ایران کے ساختہ توپ کے 9 گولے اور ایک بارودی سرنگ قبضے میں لینے کے بعد انہں ناکارہ بنا دیا ہے
یہ اسلحہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے قبضے سے حاصل کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یمن کے شمال مغربی ساحل میں الموخا کے نواحی علاقے المختل سے یہ اسلحہ پکڑا گیا۔
جوائنٹ فورسز نے ایک بیان...
ہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے: یو این سیکرٹری جنرل
یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے اور یمن کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کریں گے۔
یو این سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ انہوں نے یمن کے بارے میں ریاض معاہدے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں جاری مذاکرات جاری ہیں...
ایران ہتھیاروں کو دہشت گردی کے واسطے استعمال کرتا ہے: اقوام متحدہ میں امریکی مندوب
جنیوا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی خاتون مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ ایران ہتھیاروں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کرتا ہے لہذا اس کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے، ان کا ملک ایران کو ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔
کیلی نے واضح کیا کہ واشنگٹن سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے مطابق آئندہ ماہ کی بیس تاریخ کو "اسنیپ بیک" کے نام سے معروف پابندیوں کا میکانزم لاگو کرنے کے لیے کام...
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کردیا، امارات و اسرائیل کے درمیان سفارتی روابط بحال
متحدہ عرب امارات (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق قانون منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط باضابطہ طور پر بحال ہو گئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'وام' کے مطابق امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان میں باہمی تعلقات قائم کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔
صدارتی فرمان ایک ایسے...
کیچ: مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق
کیچ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شے تگر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پی این پی(عوامی) کے مقامی رہنماء جاں بحق ہوگئے
تفصیلات کے مطابق تربت شے تگر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پی این پی (عوامی) کے مقامی رہنماء محمد یاسین بلوچ جاں بحق ہوگئے
جاں بحق ہونے والے شخص محمد یاسین بلوچ پی این پی (عوامی) کے مرکزی رہنماؤں اور سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل خلیل احمد کٹور اور سابق یوسی ناظم گہنہ غفور احمد کٹور کے بہنوئی بتائے جاتے ہیں۔