سه شنبه, مې 20, 2025

خبریں

تازہ ترین

زہری، نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

خضدار (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق زہری نورگامہ قدیم...

زاہدان سینٹرل جیل میں دو بلوچ قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق آج پیر کو...

گوادر، قابض پاکستانی فورسز نے ایک کمسن نوجوان کو لاپتہ کردیا

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز...

رودبَن، قابض پاکستانی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں کمسن بلوچ نوجوان قتل

کیچ، (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کیچ رودبَن...

کیچ کے پہاڑی علاقوں سے ایک شخص کی لاش برآمد

کیچ کے پہاڑی علاقوں سے ایک شخص کی لاش برآمد کیچ (ہمگام نیوز) کیچ کے علاقے تمپ کے پہاڑوں سے ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطامقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ کلبر کے پہاڑی علاقے لگورانی شیپ سے ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، لیویز کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جس کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے، قتل کیے جانے والے شخص کی شناخت اشرف رودین سکنہ گردانک بلیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

لورلائی میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی

لورلائی میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی لورلائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے لورلائی میں بس اور گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لورلائی میں ڈی جی خان روڑ پر تحصیل میختر کے علاقے طورہ تھانہ کے قریب کوچ اور گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں لیویز دفعہ دار عارف لونی، سرباز خان شمیزئی لونی، اور عمران جان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کوچ الٹنے کے سبب 6 مسافر معمولی زخمی...

حب: آسمانی بجلی گرنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

حب: آسمانی بجلی گرنے سے 12 سالہ بچہ جاں بحق حب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر حب میں حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث آسمانی بجلی گرنے سے 12 سالہ بچہ جانبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حب لاکھڑا کے علاقے ہسنگی میں آسمانی بجلی گرنے سے 12 سالہ بچہ بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے بچہ مدرسے کا طالب علم تھا جس کی شناخت نسیم اختر کے نام سے ہوی ہے۔

ایک بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے

ایک بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے واشک (ہمگام نیوز ) قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والا بلوچ نوجوان ریاستی عقوبت خانوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تین سال قبل 11 ستمبر 2017 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ناگ واشک سے قابض پاکستانی فوج نے زبیر احمد ولد حاجی رمضان کو جبری طور پر اغواء کیا تھا جو تین سال کے بعد گذشتہ روز ریاستی ٹارچر سلوں سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے امریکہ کی دباؤ میں نہیں آئیں گے: بحرین

اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے امریکہ کی دباؤ میں نہیں آئیں گے: بحرین بحرین (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق بحرین نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور بحرین کی تعلقات کی بحالی کیلئے امریکہ کی طرف سے دی گئی دباؤ کو مسترد کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پرعزم ہیں اور ہم اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کیلئے کسی بھی ملک کےدباؤ میں نہیں آئیں گے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق متحدہ عرب اور اسرائیل کے درمیان تاریخی معاہدے کے بعد امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو...