کابل (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، بس گارنٹی ہونی چاہیے کہ طالبان قیدی دوبارہ جنگ نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف طریقہ کار تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ایسا طریقہ بنایا جائے گا جس سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے اور ی طریقہ جنگ بندی کی وجہ بھی بن جائے۔
طالبان قیادت کی طرف سے گارنٹی ہونی چاہیے کہ...
چمن (ہمگام نیوز ) بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک دھماکہ، جانی نقصان ہونے کا خدشہ، دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ چمن شہر کی تاج روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن تاج روڈ میں لیویز لائن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور لیویز...
کابل (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دوران تقریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 32 افراد جانبحق ہوگئے ہیں۔
تقریب شیعہ رہنما کی یاد میں منعقد کی گئی تھی، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
یاد رہے اس سے پہلے سنہ 2019 میں بھی دولتِ اسلامیہ نے اسی تقریب کو نشانہ بنایا تھا جو ایک افغان شیعہ رہنما کی یاد میں منعقد کی جارہی تھی۔
حملے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ اس حملے میں محفوظ رہے مگر دیگر کئی افراد...
واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کی نکلنے کے بعد افغان حکومت پر طالبان کے کنٹرول کے خدشے کا اظہار کردیا ہیں ۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان سے امریکیوں کی واپس کے بعد طالبان 'ممکنہ طور پر' افغان حکومت کا کنٹرول حاصل کرلیں گے۔وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے افغانستان کے تناظرمیں کہا کہ 'ممالک کو خود اپنا خیال رکھنا چاہیے، آپ صرف کسی شخص کا ہاتھ ہی تھام سکتے ہیں'۔کیا طالبان اقتدار...
ماسکو(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ترکی اور روس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
روس کے صدر ولادی میر پوتن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے جمعرات کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔
شام کی جنگ میں انسانی حقوق کی معائنہ کار تنظیم سیرین اوبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے خطے میں کسی حد تک امن کی فضا قائم ہوئی ہے۔
یہ معاہدہ ترک حمایت یافتہ باغیوں اور روسی حمایت یافتہ شامی فورسز کے درمیان کئی...