کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری نے ”خواتین کا عالمی دن“ کے موقع پر کہا کہ ہر سال آٹھ مارچ کو دنیا بھر میں بڑے جوش و خروش سے خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا بنیادی مقصد عورتوں کی تاریخی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔ خواتین کے لئے الگ سے ایک دن مخصوص کرنا اور خواتین کی طرف مارچ یہ ثابت کرتاہے کہ انسانیت کو برابری کے لئے کئی صدیاں درکار ہیں۔ یہ ایک عالمی مسئلہ ہے۔ پوری انسانیت کا...
کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے مرکزی چئیرمین سہراب بلوچ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر خواتین نے اپنے فطری حقوق جدوجہد سے پدرانہ نظام میں ایک مقام بنایا ہےاس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کم تر نہیں ہے۔اگر خواتین کو ترقی کے مواقع میسر کئے جائیں تو وہ ہر شعبے میں سماج کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خواتین کسی بھی سماج کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے...
کوئٹہ (ہمگام نیوز ) پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغوا کے خلاف بلوچ اسیران کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصرالللہ بلوچ نے وی بی ایم پی کے آفیشل ٹوئیٹر اکاونٹ پر اپنے ویڈیوں بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مکاتب فکر کے لوگ عورتوں کے عالمی دن کے موقعے پر بلوچستان کے جبری لاپتہ افراد کے ماؤں ،بیٹیوں اور بیویوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 مارچ کو 11 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنک پرسنز کے احتجاجی کیمپ...
کابل (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا ، انہوں نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی رہائی روکنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، بس گارنٹی ہونی چاہیے کہ طالبان قیدی دوبارہ جنگ نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف طریقہ کار تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ایسا طریقہ بنایا جائے گا جس سے ملک میں مثبت تبدیلی آئے اور ی طریقہ جنگ بندی کی وجہ بھی بن جائے۔
طالبان قیادت کی طرف سے گارنٹی ہونی چاہیے کہ...
چمن (ہمگام نیوز ) بلوچستان میں لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب خوفناک دھماکہ، جانی نقصان ہونے کا خدشہ، دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، 8 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ چمن شہر کی تاج روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق چمن تاج روڈ میں لیویز لائن کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوئے اور لیویز...