یکشنبه, جون 1, 2025

خبریں

تازہ ترین

کوئٹہ ہنہ میں دھماکہ، سردار عبداللہ خان کاکڑ کے دو بیٹے جاں بحق

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہنہ پولیس اسٹیشن...

پنجگور، چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

 پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقہ...

زاہدان (ہمگام نیوز) اطلاعت کے مطابق گزشتہ ہفتے بروز...

ماہ جبین بلوچ کی جبری گمشدگی ناقابلِ قبول ریاستی اقدام ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ این ڈی پی

شال (ہمگام نیوز) گزشتہ شب کوئٹہ کے سول ہسپتال سے رات تقریباً تین بجے سیکیورٹی فورسز نے بسیمہ سے تعلق رکھنی والی طالبہ ماہجبین بلوچ کو جبری طور پر گمشدگی کا شکار بنایا۔ ماجبین بلوچ بی ایس لائبریری سائنس بلوچستان یونیورسٹی کی طالبہ ہیں جنہیں ریاستی اداروں کے اہلکاروں جو سادہ لباس میں ملبوس تھے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر جبری طور پر گرفتارکیا گیا۔ اب تک نہ تو کسی ریاستی ادارے نے ماہجبین بلوچ کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے، نہ انہیں کسی پولیس اسٹیشن یا عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور نہ ہی اہل خانہ...

شال، لاپتہ ماجبین بلوچ کی اہلخانہ کی پریس کانفرنس

شال (ہمگام نیوز) کوئٹہ پریس کلب میں جبری لاپتہ ماہ جبین بلوچ کے لواحقین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایک بار پھر بلوچستان کے زخم کو لے کر آپ کے سامنے کھڑے ہیں۔ یہ کوئی نئی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسا دکھ ہے جو برسوں سے ناسور بنتا جا رہا ہے۔ ہم اسی امید کے ساتھ مخاطب ہیں کہ ان دبی، ناتواں اور مسلسل نظر انداز کی جانے والی آوازوں کو میڈیا وہ جگہ دے گا جس کے وہ حقیقی معنوں میں مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق بیسیمہ، بلوچستان سے ہے اور ہم...

قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کوئٹہ سے لاپتہ کی جانے والی طلبہ کی شناخت ماجبین غلام مصطفٰے نام سے ہوئی۔

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں شال سول اسپتال سے جبری طور پر لاپتہ کی جانے والی بلوچ طالبہ کی شناخت ماجبین غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرئع کے مطابق واشک کے علاقے بسمیہ کی رہائشی ہیں، جوکہ ماجبین بلوچ بلوچستان یونیورسٹی کی طالبہ ہیں اور بی ایس لابرئیری سائنسیز ڈیپارٹمنٹ میں زیرِ تعلیم ہیں۔ خیال رہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری گمشدگی کے عمل کافی تیزی اور شدت لائی ہے۔ بلوچستان کے متعدد علاقوں سے جبری گمشدگی کے اطلاعات موصول ہوتے آرہے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال کا...

شال، قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک خاتون جبری لاپتہ

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے گزشتہ شب شال سول اہسپتال سے ایک خاتون کو جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ حراست میں لیے جانے کے بعد خاتون کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات موصول نہیں ہو سکیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔

ایف بی ایم فن لینڈ برانچ کی جانب سے پاکستانی ایٹمی دھماکوں کے دن کے مناسبت سے احتجاج کا انعقاد

فین لینڈ (ہمگام نیوز) ہیلسنکی میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے چاغی میں 28 مئی 1998 کوپاکستان نے جو ایٹمی دھماکے کیے تھے ان ایٹمی دھماکوں کے خلاف فین لینڈ کے پارلیمنٹ سے ہلسینکی کے مرکزی لائبریری تک مارچ کیا گیا اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے خلاف نعرے بھی لگاہیں گئے اور اس کے علاوہ پروگرام میں پشتون تحفظ موومنٹ نے بھی شرکت کی " انہوں نے کہا ہے فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان میں ایٹمی دھماکوں کے خلاف فین لینڈ کے پارلیمنٹ سے مرکزی لائبریری تک مارچ کیا گیا اور...