اتوار, مئی 19, 2024

خبریں

تازہ ترین

سرمچار منیر بلوچ حادثاتی طور پر شہید ہوئے،سرخ سلام پیش کرتے ہیں. بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچار منیر بلوچ جو گزشتہ دنوں مند گوبرد میں حادثاتی طور پر شہید ہوئے ،بی ایل ایف انھیں بلوچ سرزمین کی آزادی کی جنگ میں گراں قدر خدمات سر انجام دینے پر سرخ سلام اور خراج عقیدت پیش کرتی ہے،ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے پنجگور کے علاقے پروم میں ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پروم میں چاھیان ایف سی چوکی پہ ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل کے ذریعے ہلاک کیا،سرزمین کی آزادی...

مہران مری براہ راست جہد کارساتھیوں کو قتل کروانے کی سازش میں ملوث ہے۔ اسلم بلوچ

مہران مری براہ راست جہد کارساتھیوں کو قتل کروانے کی سازش میں ملوث ہے۔ اسلم بلوچ سنگت حیربیار مری کی مخلصانہ محنت اور کارکردگی پر شب خون مار کر ذاتی ملکیت قرار دینے کی جوسرتوڑ کوششیں جاری ہے ۔ استاد واحدقمبر اور ڈاکٹر اللہ نذر کو تمام صورتحال سے آگاہ رکھا گیا تاکہ وہ کوئی بہتر کردار ادا کرسکیں مگران کا کردار مایوس کن رہا مہران مری اپنی نااہلی اور بری عادتوں کی پردہ پوشی کے لیے مرحوم نواب خیربخش مری کا نام لے رہا ہے کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ قومی آزادی کے مسلح جہد کار اسلم بلوچ نے گذشتہ روز مہران...

سال کے آخر میں لاپتہ افراد اورمسخ لاشوں کی مکمل فہرست جاری کرینگے۔ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اورسابقہ حکومت میں بالکل واضح فرق موجود ہے سابقہ حکومت کے دور میں لوگوں کو جب اٹھایا جاتا تھا اور بعد میں جب ان کی لاشیں ملتی تھی تو وہ شناخت کے قابل ہوتی تھی اور ان کے جیب سے پرچی ملتی تھی کہ فلان شخص کی لاش ہے مگر موجودہ حکومت کے دور میں جن لوگوں کو اٹھایا تھا بعد میں ان کی لاشیں شناخت کے قابل نہیں ہوتی انہوںنے دعویٰ کیا اس حکومت کے دور میں ابھی تک 400افراد...

لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے اہل خانہ اور لواحقین کی پریس کلب کے سامنے کیمپ میں ہڑتال جاری

کوئٹہ(ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے اہل خانہ اور لواحقین کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے گئے کیمپ میں ہڑتالی ہفتہ کو 1759ویں روزبھی جاری رہی ۔ہفتہ کو بلوچ یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنماوں نے کیمپ آکر ہڑتال پر بیٹھے افراد سے اظہارر یکجہتی کیا اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو بند کرکے ان کو چھاونیوں میں تبدیل کرکے انہیں فورسز کے حوالے کرنے کا عمل بلوچوں کی ترقی کی ضمانت سمجھاجاتا ہے اور نہتے بلوچ طلباءانکے سربراہوں کو...

ایرانی فورسزکا ایک بارپھر سےمشرقی بلوچستان پہ حملہ

خاران(ہمگام نیوز) ماشکیل کے علاقے میں ایرانی فورسز نے پانچ گولے داغے جو کھلے میدان میں گر کر پھٹ گئے۔یہاں آمد اطلاعات کے مطابق کل ایرانی فورسز نے مشرقی بلوچستان کے علاقے ماشکیل پہ پانچ گولے داغے جو کھلے میدان میں گر کے پھٹ گئے۔ایران کی عسکریت پسندوں کو خلاف کاروئی کی دھمکی کے بعد یہ مسلسل تیسرا واقع ہے جس میں ایرانی فورسز  نے مشرقی بلوچستان میں کاروایاں کی  ہیں۔اس سے پہلے نوکنڈی کے علاقے میں داخل ہوکر علاقہ مکینوں کو چھ گھنٹے تک یرغمال بنائے رکھا۔