اتوار, مئی 19, 2024

خبریں

تازہ ترین

لورالائی ایف سی چھاونی پہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں . بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان جئیندبلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوتے کہا کہ گذشتہ رات لورالائی کے علاقے گرسنڈی میں ایف سی کی چھاونی پہ ہمارے سرمچاروں نے راکٹوں سے حملہ کیا جو قابض فورس کے کیمپ میں گرے جس سے قابض دشمن کو جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ہے اور ہماری اس طرح کی کارروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے۔

سول آبادیوں پر فوجی یلغار شدت سے جاری ہے۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا کہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ،اغواء، مارواور پھینکو، سول آبادیوں پر فوجی یلغار شدت سے جاری ہے،ہر روز بلوچستان کے کسی نہ کسی علاقے میں ایف سی یا ریگولر آرمی اپنی دہشت پھیلانے کیلئے چادر و چار دیواری کی پامالی اور خواتین و بچوں پر تشدد کے ساتھ ساتھ گھروں میں لوٹ ما ر کو جاری رکھا ہوا ہے،مرکزی ترجمان نے کہا کہ کل جمعرات کے روز ضلع کیچ میں مند کے علاقے مہیر میں عام بلوچوں کے گھروں پر دھاوا...

بی ایل ایف نے پاکستانی فورسز پہ حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل ریاستی فورسز نے مند کے علاقے مہیر میں سول آبادی پرحملہ کر کے عورتوں و بچوں کو نشانہ بناکر چادر وچار دیواری کی پامالی کی ،اسی دوران سرمچاروں نے ریاستی فورسز پر حملہ کر کے 6 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کیا،ریاستی فورسز اپنی شکست کو چھپانے کے لیے عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ہمارے سرمچار قابض ریاستی فورسز کو ہر محاذ میں بھرپور جواب دینگے...

مغوی لڑکیوں اورجنگ بندی کے لیے بوکو حرام اورحکومت کے مذاکرات

ابوجا(ہمگام نیوز) نائجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ اس کے اور اسلامی شدت پسند گروپ بوکو حرام کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا ہے اور بوکو حرام نے یقین دلایا ہے کہ وہ اغوا کی گئی سکول کی لڑکیوں کو چھوڑ دے گا۔ نائجیریا کے چیف ڈیفنس سٹاف ایلکس بادہ نے یہ اعلان کیا تاہم بوکو حرام کی طرف سے ایسا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ بوکو حرام نے سنہ 2009 سے نائجیریا میں بغاوت کا اعلان کر رکھا ہے اور نائجیریا کی فوج کو اسے شکست دینے میں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ شدت پسند گروہ کے 200...

ایرانی فورسزکا مشرقی بلوچستان کے سرحدی علاقے مند میں فائرنگ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ایرانی فورسز کا مشرقی بلوچستان کے سرحدی علاقے مند میں فائرنگ سے پاکستانی ایف سی کاایک اہلکار ہلاک تین زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایرانی فورسز نے اس وقت پاکستانی فوج ایف سی پر فائرنگ کردی جب ایف سی کے اہلکار سرحدی علاقے مند میں تھے۔ اس کے علاوہ ایرانی فورسز نے کئی گولے بھی برسائے