اتوار, مئی 19, 2024

خبریں

تازہ ترین

ترک طیاروں کی کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں پر بمباری

ترک فضائیہ کے”پی کے کے“اہداف پر ڈرامائی حملے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں کہ جب انقرہ کی شامی علاقے عین العرب المعروف کوبانی کے حوالے سے پالیسی کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں کردوں کے شدید مظاہرے جاری ہیں انقرہ(ہمگام نیوز)ترکی کے لڑاکا طیاروں نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں سرگرم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجووں کو نشانہ بنایا ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارچ 2013میں پی کے کے کی اعلان کردہ جنگ بندی کے بعد ترک فضائیہ کا تنظیم کے ٹھکانوں پر پہلا حملہ ہے۔ذرائع کے مطابق ترک لڑاکا طیاروں نے عراقی سرحد سے ملنے والے کرد اکثریتی...

پنجگور خدابادان سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز)پنجگور خدابادان سے ایک شخص کی لاش برآمد تفصےلات کے مطابق پنجگور پولیس نے خدابادان میں کجھور کے باغات سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی ہے جس کی شناخت وارث ولد محمد جان کے نام سے ہوئی ہے جو تربت کا رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1755دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1755دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں جئے سندھ متحدہ محاذ کا ایک وفد لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سیاسی رہنماﺅں کارکنوں طلباءکی ریاستی اداروں کے ہاتھوں قتل بلوچوں کے خلاف کھلی جارحیت اور جنگ ہے بلوچ قوم کی سرزمین وسائل اور سمندر پر قبضہ کرنے کیلئے پنجابی استعمال کی جانب سے بلوچ قومی تحریک کے خلاف فاشٹ طریقہ استعمال کرکے...

برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی

لندن(ہمگام نیوز) برطانوی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق علامتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ¾ قرارداد کے حق میں 274 اور مخالفت میں صرف 12 ووٹ ڈالے گئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی پارلیمان کے ایوان زیریں میں فلسطین کو علیحدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حق میں ایک علامتی قرار داد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیاوزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پیر کو قرارداد کے لئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ کیمرون کے ترجمان نے قرارداد پیش ہونے سے پہلے ہی واضح کر دیا...

قوم دوست رہنما قومی تحریک کے فائدےکیلئے کردار ادا کریں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجما ن گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی (یو بی اے) کے سرمچار دوست آپس میں لڑائی کیلئے تیار ہو رہے ہیں ، اس عمل سے بلوچ قومی جہد کو بہت نقصان ہوگا کیونکہ اگر ایک دفعہ یہ جنگ چھڑ گئی تو دشمن کے خفیہ ادارے بلوچستان میں یہ کام ہرجگہ آسانی سے سر انجام دینے میں کامیاب ہوجائینگے، اس سے دونوں تنظیموں کا نقصان نہیں بلکہ پوری بلوچ قومی تحریک کو...