جمعہ, جون 14, 2024

خبریں

تازہ ترین

سائکلون (نیلوفر) کا بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کا خطرہ

ہمگام نیوز ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ بحرِ عرب میں پیدا ہونے والی سائکلون جسے نیلوفر کا نام دیا گیا ہے اگلے ہفتے تک عمان اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ سائکلون کے ٹکرانے کی صورت میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں اور ہواوں کی رفتار میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔ بلوچستان کے  ماہیگیروں کو ہدایت  جاتی ہے کہ اگلے ہفتے تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں جب تک کہ طوفان کا خطرہ ٹل نہیں جاتا۔  

عراق: دولتِ اسلامیہ کے دہشت گرد چند مقامات پر پسپا

بغداد(ہمگام نیوز) عراق میں کرد افوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ملک کے شمال میں دولتِ اسلامیہ کو پسپا کرکے زومار قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ دوسری حانب عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ بغداد کے قریب ایک علاقے میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں تاکہ اس راستے پر کنٹرول قائم کیا جائے جسے شیعہ زائرین استعمال کرتے ہیں۔ دریں اثنا امریکہ کی سربراہی میں اتحادی افواج کی فضائیہ نے جمعے اور سنیچر کو عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف 22 حملے کیے۔ واضح رہے کہ دولتِ اسلامیہ نے جون سے عراق و...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1767دن ہوگئے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1767دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچ نیشنل وائس کا ایک وفد لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی وفاداروں کی موجودگی بلوچ قومی تحریک میں خلل یدا کررہا ہے اور ان کو راستے سے ہٹانا بلوچ مزاحمت کاروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ آستین کا سانپ دشمن سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے پاکستانی خفیہ ادارے قومی غداروں سے ملکر لوگوں کو...

ایران: اپنی عزت بچانے کے لیئے انٹیلی جنس آفیسر کے قتل پہ 26 سالہ خاتون کو پھانسی

ریحانہ جباری کو ایک سابق اینٹیلی جنس آفیسر کے قتل کی پاداش میں آج صبح پھانسی دے دی گئی۔ جباری کا موقف یہ تھا کہ کئی سال پہلے یہ قتل اُس نے اپنی عزت و ناموس بچانے کے لیے کیا تھا۔ تہران(ہمگام نیوز) 2007ء میں ریحانہ نے سابق اینٹیلی جنس اہلکار مرتضیٰ عبدل علی سربندی کو چُھرا گھونپ کر قتل کر دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک مبصر کے مطابق ریحانہ نے سربندی کا قتل اپنے دفاع میں کیا تھا کیونکہ سربندی نے ریحانہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ ریحانہ پر سربندی کے...

بی ایل اے اور یو بی اے سے پہلے بھی اپیل کی تھی اور دوبارہ درخواست کر تے ہیں کہ آپس میں مسلح تصادم...

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ ہم نے بی ایل اے اور یو بی اے سے پہلے بھی اپیل کی تھی اور دوبارہ درخواست کر تے ہیں کہ آپس میں مسلح تصادم سے گریز کریں، فریقین کے مابین جو اختلافات ہیں انہیں آپس میں بات چیت اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی ثالثی کے ذریعے حل کریں ۔ آزادی پسند بلوچ تنظیموں کا مسلح تصادم بلوچ قومی تحریک آزادی کیلئے نیک شگون نہیں ہے اور بلوچ کو بلوچ کے ذریعے شکست دینے کے مترادف ہے، اس امر سے دونوں فریقین کو زیادہ نقصان...