بدھ, جون 26, 2024

خبریں

تازہ ترین

اسپین سے علیحدگی، کاتالونیا میں علامتی ریفرینڈم

بارسیلونا(ہمگام نیوز) کاتالونیا اسپین کی امیر ترین ریاست ہے اور یہاں کے عہدے دار اور عوام میڈرڈ سے اضافی اختیارات طلب کر رہے ہیں۔ اتوار کے روز ہونے والی رائے شماری قانونی تو نہیں تاہم ریفرنڈم میں ’’ہاں‘‘ ہسپانیہ کو پریشان ضرور کرے گی۔ جنوبی یورپی ملک اسپین کے قدامت پسند وزیر اعظم ماریانو راخوئے کی حکومت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے ہے کہ وہ ہر صورت ملکی سالمیت کا تحفظ کریں گے۔ کاتولونیا کی ریاستی حکومت کی جانب سے کئی ماہ قبل جب اسپین سے علیحدگی کے باب میں ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا تھا ،...

پاکستان کی مالی تعاون کرنے والوں کو بھی شریکِ جرم سمجھتے ہیں۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے چین پاکستان کے ساتھ تازہ معاہدات پر اپنے رد عمل میں کہا کہ گوادر پورٹ،گوادر تا کاشغر انرجی کوریڈور، گڈانی انرجی پارک منصوبے ایسے چینی سامراجی عزائم ہیں جن سے بلوچ کی قومی زیست و موت وابستہ ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا کہ خطے میں بالادستی اور طاقت کے توازن کی جنگ نے چین کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ جس ملک سے وہ اپنے ہاں دہشت گردی کو روکنے کی تعاون کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے،اسی ملک کو اربوں ڈالر اقتصادی امداد دے رہا ہے۔جو خود...

بلوچ عوام سے 13نومبر کو یوم شہدائے بلوچستان کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہیں۔بی ایس ایف مرکزی چےئرمین سعید یوسف بلوچ

کو ئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی چیئر مین سعید یوسف بلوچ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بلوچ قوم اور آزادی خواہ بلوچ عوام سے 13نومبر کو یوم شہدائے بلوچستان کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 13نومبرہمارے لئے تجدید عہد کادن ہے بلوچ قوم یکسوئی کے ساتھ شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آزاد بلوچ خطہ کے حصول اور شہداء کو مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے عہد وپیمان کریں انہوں نے بلوچ اور پشتوں عوام کاروباری حضرات اور تاجر برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1785دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1785دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں تربت کیچ سے سیاسی وسماجی کارکنوں کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور تربت کے عوام کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہا د جمہوری حکومت کے دور میں نہ صرف جبری گمشدگیوں کی پالیسی جاری ہے بلکہ ریاستی عقوبت خانوں میں زیر حراست بلوچ فرزندوں کو قتل کرکے تشدد سے مسخ ان کی لاشیں...

بلوچ قوم کی مرضی و منشاء کے بغیر چین کی بلوچستان میں سرمایہ کاری کسی صورت قابلِ قبول نہیں،بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجمان نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان اور چین کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے نئے معاہدوں پر دستخط بلوچ قوم کی زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ چین کی پاکستان کی گرتی ہوئی ساخت کو بچانا اور مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا ء کے بغیر سرمایہ کاری کرنابلوچ قوم کوکسی صورت قابلِ قبول نہیں، چین بلوچستان میں ایسے منصوبوں سے گریز کریں جس سے بلوچ قوم کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے...