بدھ, جون 26, 2024

خبریں

تازہ ترین

کراچی سےتمپ کے رہائشی علی احمد ولد محمد بلوچ اغوا

کراچی(ہمگام نیوز)علی احمد ولد محمد بلوچ کو کراچی میں انکے گھر نیول کالونی سےیکم نومبرکو صبح 11 بجے پولیس و سول وردی میں ملبوس نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پہ اغوا کیا۔ زرائع کے مطابق اغوا کار ایک سفید رنگ کے کورے گاڑی میں آئے تھےاورعینی شاہدین نے گاڑی کا نمبربھی فورا درج کرلیا تھا۔

بی آر پی جرمنی کا فرینکفرٹ میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی جرمنی کی جانب سے جرمنی کے دارلحکومت فرینکفرٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بلوچستان میں جاری ریاستی دہشتگردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔ بی آر پی کی جانب سے منعقد ہونے والے مظاہرے میں بلوچ نیشنل موومنٹ کے کارکنان اور بلوچ کمیونٹی اورکُرد کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرہ دارلحکومت فرینکفرٹ کے مصروف ترین اور مرکزی پوائنٹ  میں کیا گیا اور لوگوں کو بلوچ جہد آزادی اور پاکستانی ریاست کی بلوچستان میں جنگی جرائم کے بارے میں آگاہی...

بی ایس او آزاد جھاؤزون کے جنرل باڈی اجلاس منعقد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد جھاؤزون کے جنرل باڈی اجلاس زیرصدارت زونل آرگنائز مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے اجلاس میں مرکزی سرکُلر سیاسی صورتحال تنظیمی امور اور تنقید ی نشست آئندہ لائحد عمل زیر بحث ہوئے اجلاس سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او آزاد ایک قومی طلبا تنظیم کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری کے ساتھ بلوچ نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کررہی ہے۔آج ہم بھی اس مقدس تنظیم کے ذریعے انقلابی تعلیم سے روشناس ہورہے ہیں۔ بی ایس او آزاد بلوچ قوم کی وہ ادارہ ہے جہاں سے نوجوان...

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ آج ہمارے سرمچاروں نے کولواہ میں بزداد مہشود کے مقام پر آرمی کے قافلے پر حملہ کرکے دو گاڈیوں کو نقصان پہنچا کر کئی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ۔ خاران میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی دلال و مخبر مُلّا عبدالعزیز کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا، اس دوران اُس نے اپنے ٹی ٹی پستول سے ہمارے سرمچاروں پر فائر کرنے کی کوشش بھی کی، عبدالعزیز کئی نوجوانوں کے قتل ، حالیہ خاران آپریشن کے...

بلوچ گلوکار سبزعلی بگٹی کے گھر کے باہر دھماکہ،بچی سمیت تین افراد زخمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانکی میں بلوچی گلوکار سبز علی بگٹی کی رہائشگاہ کے باہر بارودی سرنگ کا دھماکہ بچی سمیت تین افراد زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے جانکی میں بلوچی گلوکار سبز علی کے گھر کے باہر نامعلوم افراد نے بارودی سرنگ نصب کی تھی جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئی بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔