شنبه, نوومبر 16, 2024

خبریں

تازہ ترین

مہگس: قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوان گرفتار

مہگس(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز دو...

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

سراوان(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق  گزشتہ روز 24 شام...

دمشق: مضافاتی علاقوں پر اسرائیلی بمباری، 23 افراد ہلاک، متعدد زخمی

دمشق (ہمگام نیوز) شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے...

جنگ بندی کو تیار ہیں، ٹرمپ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں: حماس

غزہ(ہمگام نیوز)فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے ایک سینیئر رہنما...

جعفرآباد میں بارودی سرنگ د ھماکہ، بلڈوزر تباہ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)جعفرآباد کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے علاقے پٹ فیڈر میں نامعلوم افراد نے  بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے بلڈوزر ٹکرانے کے نتیجے میں بلڈوزر تباہ اور ڈرائیور شدیدزخمی ہوگیا جبکہ بلڈوزتباہ ہوگیا۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال پہنچادیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

کینیڈا: بلوچ سیاسی کارکنان کا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف آگاہی مہم

کینیڈا(ہمگام نامہ نگار) حیربیار مری اور اس کے ہم فکر دوستوں کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف بلوچستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آگاہی مہم کے تیسرے مرحلے میں کینیڈا میں بلوچ سیاسی کارکنان کی جانب سے Simon Fraser یونیورسٹی برنبے برٹش کولمبیا میں انٹر نیشنل وائس فار مسنگ پرسن کے کوارڈنیٹر عزیز بلوچ نے منعقد کیا ، پروگرام میں ورلڈ وومین فورم کی نائلہ قادری ، بلوچ کمیونٹی آف برٹش کولمبیا کی عائشہ بلوچ اور دیگر بلوچ طلبا نے آگاہی مہم میں حصہ لیا ، واضح رہے کہ بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری...

کراچی: بس پر حملہ، اسماعیلی کمیونٹی کے41 افراد ہلاک

کراچی(ہمگام نیوز) صفورا گوٹھ کے قریب بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد بس کے ذریعے صفورا گوٹھ اسکیم 33 سے عائشہ منزل جارہے تھے کہ صفورا چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے بس کو روک کر پہلے ڈرائیور کو نشانہ بنایا جس کے بعد مسافروں پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کردی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا۔ ایس ایس پی ملیر...

پاکستان کا برطانیہ سے حیربیار کی حوالگی کا ایک بار پھر مطالبہ

اسلام آباد( ہمگام نیوز) پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی چوہدری نثار اور برطانوی انسداد دہشت گردی کے چیف رچرڈ والٹن کے مابین ملاقات میں پاکستان نے برطانیہ کو دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ بلوچ علیحدگی پسندوں کو پاکستان کے حوالے کرو اور عمران فاروق کا قاتل لے لو، ذرائع کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں عمران فاروق کیس سے متعلق اہم پیش رفت کا امکان ہے۔اسلام آباد میں پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اہم برطانوی شخصیت نے ملاقات کی، برطانیہ کے انسداد دہشت گردی چیف نے چوہدری نثار سے دو گھنٹے سے...

ارماڑہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی، 7ماہی گیر ڈوب گئے

گوادر (ّ ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ساحلی علاقے ارماڑہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی 7ماہی گیر ڈوب گئے ، تفصیلات کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ساحلی علاقے ارماڑہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹ گئی جس نتیجے میں 7ماہی گیر ڈوب گئے آخری اطلاع تک ماہی گیروں کی تلاش جاری تھی