چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز منگل کو صبح...

سمنان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سمنان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو ایک بلوچ قیدی...

کیچ دو سیکورٹی فورسز کو ہلاک کیا.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تجابان میں ایف سی کی چوکی کے سامنے پہرہ داروں پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

بلوچستان، مختلف واقعات میں 2 ہلاک 5 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بولان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے تبہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عنایت کو ہلاک جبکہ 2افراد عمر اور مدد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پنجگورمیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص محبوب کو زخمی کردیا اور موقع سے...

چین اقتصادی مفادات کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر بلوچ قوم پر شب خون ماررہاہے: بی ایس ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ مکران میں ریاستی جارحیت میں تیزی دبئی کانفرنس کا نتیجہ ہے دبئی کانفرنس گوادر میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے منعقد کیا گیا تھا کانفرنس کا مقصد چینی سامراج سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو سرمایہ کاری کے لئے دعوت موقع اور تحفظ فراہم کرنا ہے جن کے ثمرات بلوچ قوم کو انکاؤنٹر مقابلوں اور بے پناہ جارحیت کے صورت میں مل رہاہے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر بلوچ قوم کا اثاثہ ہے عالمی دنیا کو بلوچ مرضی و منشاء کے بغیر بلوچ سرزمین سے...

واجہ بہرام پر حملہ و فرزندوں کی اغواءکی کوشش غیر بلوچی عمل ہے

مند(ہمگام نیوز)مند ردیگ کے قبائلی شخصیت معزز میجر بہرام پر قاتلانہ حملہ اور ان کی فرزندوں وہیم بلوچ اور مہیم بلوچ کی اغواءکی کوشش ایک غیر بلوچی و بلوچ روایات کے برعکس ہے۔اہلیان مند واجہ میجر بہرام اور ام کی فیملی کی انتہاءدرجے تک احترام کرتے ہیں میجر بہرام مند کے شریف النفس انسان ہیں جن کی معززانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بہت سے قبائلی مسئلوں کا تصفیہ ہوچکا ہے۔انہوں نے ہمیشہ بلوچ قوم کی بھلائی اور بہتر مستقبل کے بارے میں سوچا ہے اور اس حوالے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کبھی بھی کسی کے اوپر ناجائز ظلم...

اللہ نظر مزدوروں کی قتل پہ سندھی قوم سے معذرت کریں : سندھی آزادی پسند رہنما شفیع برفت

کراچی( ہمگام ویب ڈیسک) سندھی آزادی پسند رہنما شفیع برفت نے گذشتہ روز تربت میں بی ایل ایف کے ہاتھوں قتل ہونے والے سندھی مزدوروں کے بارے میں بی ایل ایف کے سربراہ اللہ نظر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے بی ایل ایف اور اللہ نظر کا تاثر سندھ میں متاثر ہوا ہے اور اپنی اس عمل پر اللہ نظر سندھی قوم سے معذرت کریں اور ساتھ ہی اپنا نقطہ نظر بھی واضح کریں کہ سندھی مزدوروں کا قتل ان کی پالیسی ہے یا یہ غلط فہمی کی بنیاد پہ رونما ہوا...