چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز منگل کو صبح...

سمنان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سمنان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو ایک بلوچ قیدی...

شہید رسول جان و دیگر لاپتہ افراد کو مزاحمت کار قرار دینا قابض کی ناکام کوشش ہے، بی ایس او آزاد

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مر کزی ترجمان نے تربت میں لاپتہ بلوچ فرزندان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنے اور انہیں مزاحمت کار قرار دینے کے قابض فورسز کی بیانات کو غلط بیانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ قابض آرمی اپنے کردہ گناہوں کو چھپانے و رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے دورغ گوئی کا سہارا لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تربت میں پھینکنے والی پانچ لاشوں میں سے ایک بی ایس او آزاد کے ممبر اور ’’ڈائنامک انگلش لیگوئیج ٹیچنگ اکیڈمی‘‘ ڈیلٹا سنٹر کے ٹیچر سنگت رسول جان بلوچ کی ہے...

گوادر کاشغر روڈ کے قریب بسنے والے بلوچوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہیں.چیئرمین خلیل بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی چیئر مین خلیل بلوچ نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی فوج کی حالیہ بربریت اور عالمی اداروں کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں کی ظلم و جبر اور زیادتی پر اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی نے بلوچ قوم کی بے چینی میں اضافہ کے ساتھ قابض ریاست کو اپنے آپریشن میں کھلی چھوٹ دی رکھی ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے بلوچستان میں فوجی آپریشن میں شدت لاکر بلوچ آبادی پر بمباری، بلوچوں کو زبردستی آبائی علاقوں سے بے دخلی جیسے غیر...

لاپتہ بلوچ فرزندوں کو جالی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ بی آر ایس او

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مر کزی ترجما ن حمدان بلوچ نے ایک مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دن تربت کے علاقے گیبن میں 13بلوچوں کی شہادت پر آئی جی ایف سے بیان جھوٹ پر مبنی ہے لاپتہ بلوچ فرزندوں کو جالی مقابلے میں شہید کرکے انکی تشدد زدہ لاشیں پھینکنا افسوس ناک ہے ۔بلوچ سیاسی کارکنوں کو اغواءکر کے تشدد بعد شہید کیا جاتا ہے اور انکی لاشیں پھینک کر ریاستی فورسز انہیں دہشتگرد قرار دیتے ہیں ہوئے عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں گیبن میں آپریشن...

کوئٹہ میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) کوئٹہ میں پولیس نے نہ رکنے پر فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے برما ہوٹل میں پولیس نے دو افراد عالم خان اور سعیداحمد کو رکنے کا اشارہ کیا تو پولیس کے مطابق انہوں نے بھاگنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر سول ہسپتال پہنچادیا۔

تربت آپریش کے مزید دو شہداء کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)تربت  آپریشن کے دوران مبینہ طور پہ شہید کیئے جانے والے مزید 2افراد کی شناخت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق فورسز کی جانب ہسپتال لائے جانے والے 5 لاشوں میں سے 2 کی پہلے شناخت ہوچکی تھی اور اب مزید دو  افراد کی شناخت دین محمد بگٹی اور رسول جان کے نام سے ہوئی ہے۔