چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز منگل کو صبح...

سمنان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سمنان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو ایک بلوچ قیدی...

بھارت: ماؤ باغیوں کے حملے میں5 فوجی اہلکار ہلاک

چھتیس گڑھ (ہمگام نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 5 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جب کہ ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ تین روز کے درمیان ماؤ باغیوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر یہ چوتھا حملہ کیا گیا ہے جس میں چھتیس گڑھ کےعلاقے دنتے واڑا میں ماؤ باغیوں نے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 5 اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ حکام کےمطابق فوج کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں بارودی سرنگ میں دیسی ساختہ...

تربت ایک اور لاش شناخت ہوگئ جو 2 سال سے لاپتہ تھا

کوئٹہ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز فورسز کی جانب سے یک طرفہ کاروائی اور گیبن آپریشن کے بعد جن پانچ بلوچ فرزندوں کی لاشیں ایف سی نے کیمپ سے سول ہسپتال تربت منتقل کیے.ان میں سے دو کی شناخت لاپتہ افراد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ ایک حیات شہسوار بلوچ جسے گیبن میں گھر میں خواتین و بچوں کے سامنے فورسز نے گولیوں سے بھوند کر شہید کیا وہ عرصہ دراز سے معذور تھا،دیگر لاشوں میں سے ایک کی شناخت یحیےٰ فضل حیدر سے ہوئی جو لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لسٹ میں شامل تھا اور جنوری 2014میں سیکورٹی فورسز...

پروم فورسز پر حملے کی ذمہ داری.قبول کرتے ہیں.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ پنجگور کے علاقے پروم میں ریاستی سیکورٹی فورسز پر سرمچاروں نے دو مقامات کلشان اور کلگ کور میں خود کار ہتھیاروں او ر ر اکٹوں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ترجمان نے کہ کہا مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے اور فورسز کی جانب سے کیچ گہبن میں تنظیم کے سرمچاروں کی ہلاکت کے دعوئے جھوٹ پر...

ڈاکٹر مالک و دیگر ریاستی پارٹیوں کو بلوچ نسل کشی میں شریک جرم قرار دیتے ہیں .بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے مکران اور پروم کے مختلف علاقوں میں آپریشن اور نہتے بلوچ فرزندوں کو شہید کرنے کے کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فورسز کی جانب سے بلوچستان میں قبضے کے دن سے جاری دہشتگردی کی کاروائیوں میں روز بہ روز شدت لا ئی جا رہی ہے ، بلوچ عوام و نہتے نوجوانوں کو گھروں میں گُھس کر ریاستی فورسز بلا امتیاز شہید و اغوا کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ریاستی فورسز کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں جن سے پاکستانی میڈیا...

بلوچ وطن ایرانی و پاکستانی ریاست کی نوآبادی نہیں الگ ملک ہے، بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں خاک وطن پر قربان ہونے والے بلوچ شہداءکو ان کی والہانہ جدوجہد اور قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید غلام محمد بلوچ شہید امیر الملک بلوچ شہید لالا منیر بلوچ شہیدشیر محمد بلوچ شہید گزین بلوچ شہیدکریم دہوار شہید بی بی صد گنج بلوچ شہید کھیتران بلوچ شہید علی بگٹی بلوچ شہید سبزل بگٹی شہید عبدالطیف جتک سمیت بلوچ گلزمین کی آجوئی کے لئے اپنی آخری...