پنجگور (ہمگام نیوز ) پاکستانی فورسز کی کیمپ پر نامعلوم سمت سے پانچ لانچر گرنیڈ فائر کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں واقع فورسز کے کیمپ پر نامعلوم سمت سے پانچ لانچر گرنیڈ فائر کئے گئے جو کیمپ کے احاطے میں کھلے میدان میں گر کر زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے تا ہم ان دھماکوں سے کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
کراچی (ہمگام نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے حوالے سے کامیابی نہیں ملی ہے۔ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔ ناراض بلوچ رہنماو¿ں سے بات چیت کے لیے پالیسی تعین کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو مقامی ہوٹل میں بلوچستان کے نامور شاعر اور ادیب گل نصیب خان مرحوم کی کتاب کی تقریب رونمائی سے بطور مہمان خصوصی خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ بجٹ سے پہلے آنا چاہیے تھا، یہ تمام صوبوں...
کوئٹہ (ہمگام نیوز ) ایف سی کا قلات کے علاقے منگوچر بازار میں چھاپہ ، تین افراد گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کو ایف سی نے قلات علاقے منگوچر بازار میں چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے سب سے بڑے حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر ڈیم سے کراچی کو پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے قلات ڈویڑن کے سپریٹنڈنٹ انجینئر ایریگیشن حاجی نعیم کے مطابق، بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے 10پمپنگ مشینیں لگا کر جنریٹرز کے ذریعے پانی ڈیم سے لسبیلہ کینال میں ڈالا جارہا ہے یہ پانی بھی صرف 4ماہ فراہم کیا جاسکتا ہے، جو اس وقت لسبیلہ کی صنعتوں کو فراہم کیا جارہا ہے ایکسیئن لسبیلہ سرور مینگل کے مطابق پانی کے بحران سے نمٹنے کے...
وئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز کے اہلکار اور مخبر کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کل جمعرات کو تجابان میں عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کی چوکی پر ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا،کل ہی کے روز کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مستری عبدالسلام نامی ریاستی مخبر کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا،مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔