چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز منگل کو صبح...

سمنان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سمنان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو ایک بلوچ قیدی...

تربت پاکستانی فورسز کا آپریشن

کیچ(ہمگام نیوز) کیچ کے علاقے گیبن و گرد نواح میں پاکستانی فورسز کی آپریشن جاری، یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی آرمی نے کیچ سے منسلک علاقہ گیبن و گرد نواح کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور گھر گھر سرچ آپریشن کے نام پر خواتین و بچوں کو انتہائی جارحیت کا نشانہ بنانے کے ساتھ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لوگوں کو گھروں سے نکال کر لائن میں کھڑا کر کے گولیوں سے بھوند دیا جا رہا ہے۔جس سے 13لوگوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ جمعدار عرف حیات نامی شخص کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جسے...

تربت: جھڑپ میں 13 افراد ہلاک ، پاکستانی ٹی وی کا دعوی

کوئٹہ( ہمگام ویب ڈیسک): پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پہ چلنے والی خبروں کے مطابق پاکستان کے فورسز نے تربت کے قریب گیبن میں عسکری کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو مقابلے میں ہلاک کیا ، پاکستانی فورسز نے یہ بھی دعوی کیا کہ مذکورہ افراد گذشتہ روز 20 آبادکاروں کے قتل میں ملوث تھے ، تاہم اب تک آزاد ذرائع سے اس واقع کی اصل صورتحال معلوم نہ ہوسکی ہے

فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آرمی کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کولواہ کے علاقے بزداد میں کلائی کے مقام پر سرمچاروں نے آرمی کے قافلے پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

کوئٹہ: حجام اور ٹیلرز کو رات آٹھ بجے تک دکانیں بند کرنے کا حکم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوئٹہ میں پولیس نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر حجام کی دوکا نیں اور ٹیلر نگ شاپ رات آٹھ بجے تک بن د کر نے کے احکامات دے دئیے۔۔ایس ایس پی آپریش اعتزاز گورایا نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں حجام کی دوکا پر دستی بم حملے کے بعد سیکورٹی خدشات کی بنا پر شہر میں حجام کی دوکا نیں اور ٹیلر نگ شاپ رات آٹھ بجے تک بن د کر ے کے احکامات دئیے ہیں ،جبکہ دن کے اوقات میں بھی ان دوکا نوں کی سیکورٹی بڑھائی جارہی ہے۔

وی بی ایم پی کل بلوچستان ہائیکورٹ سامنے احتجاجی کیمپ لگائے گی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام بروز سوموار،پیرکے روزلاپتہ بلوچوں کی عدم بازیابی،مسخ شدہ نعشوں کی برآمدگی اوراظہاررائے پرپابندی کیخلاف بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک احتجاجی کیمپ لگایاجائیگا۔وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے چےئرمین نصراللہ بلوچ نے وکلاء برادری،سول سوسائٹی،انسانی حقوق اورسیاسی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے احتجاج میں بھرپورشرکت کرکے ماورائے آئین اقدامات کیخلاف آوازاٹھائیں۔