کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چھ بج کر پچپن منٹ پرژوب اور قریبی علاقوں میں زلزلے کے نچلے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ، زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ژوب سے سو کلومیڑ دور مغرب میں تھا اور گہرائی 90 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ماشکیل بازار میں پیش آیا جہاں منشیات کے اسمگلر وں کے ایک گروہ نے مخالف گروہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم گاڑی میں سوار شخص فائرنگ سے محفوظ رہا۔ گولیوں کی زد میں آکر دو راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی دوست محمد ولد اختر اور محمد گل ولد عبداللہ چاغی کے رہائشی ہیں۔ فائرنگ کے بعد...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) تین سال قبل اغوا ہونے والے ایرانی شہر کو دالبدین کے علاقے ضلع چاغی سے بازیاب کروالیا گیا ہے۔ چاغی کے ضلعی پولیس افسر مبارک شاہ نے کہا ہے کہ محمد عامر نامی ایرانی شہری کو اصفہان کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اطلاعات ملی تھیں کے اغوا کاروں نے مغوی ایرانی شہری کو ضلع چاغی میں چھپا رکھا ہے۔ مقامی پولیس نے خفیہ اطلاع پر دالبدین کے ایک مضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایرانی مغوی شہری کو بازیاب کروالیا۔ تاہم پولیس کارروائی کے دوران اغوا کار فرار ہونے میں کامیاب...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سےکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے آج شام پنجگور تسپ نوک آباد میں ایف سی کی چوکی پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک و زخمی کیا۔یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ آج ہی بلیدہ ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ۔ کل ناگ میں ایف سی کی چوکی پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ بلوچ سرزمین...
کوئٹہ(ہمگام نیوز) قلات میں پاکستانی فورسز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹنے کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات قلات کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹنے کے نتیجے میں 2اہلکار جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے نعشوں اورزخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔