جمعه, نوومبر 15, 2024

خبریں

تازہ ترین

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آرمی کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ علی الصبح آواران میں بریت کے مقام پر آرمی قافلے میں شامل تین گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو سرمچاروں نے خود کار بھاری ہتھیاروں و راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کیا، جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

بی ایس او آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تنظیمی ترجمان ’’ سگار’’ کا نیا شمارہ شائع ۔

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے تنظیمی ترجمان سگار کا نیا شمارہ شائع کیا گیا ہے، کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے جاری کردہ ایک علامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیمی ترجمان سگار کی اشاعت بی ایس او آزاد کی حقیقی مقصد کی ترویج ہے جو کہ گزشتہ سالوں سے بانجھ کی سیاست کی نظر ہوکر رہ چکی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس سے قبل سگار کا شمارہ تنظیم کے اندرونی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے شائع کیا گیا تھا جبکہ حالیہ شمارہ ایک ایسے وقت میں شائع کیا جارہا ہے...

مفاد پرست گروہ ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، بی این ایف رہنماء کا خطاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل فرنٹ (بی این ایف )کی جانب سے 4 مئی کو گومازی میں بنام شہدائے مرگاپ و شہید فدا احمد بلوچ اوربیادِ شہداءمئی ایک مرکزی جلسے کا انعقاد کیا گیا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ نیشنل فرنٹ (بی این ایف)کے سیکریٹری جنرل اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے شہدائے مرگاپ و شہیدفدا احمد بلوچ اوربلوچ شہداکو سرخ سلام اور زاہد جان بلوچ ،دین محمد بلوچ ،ذاکر جان بلوچ،صادق جمالدینی بلوچ سمیت ہزاروں بلوچ فرزندوں کی ہمت و حوصلہ کو سلام پیش کیا جوزندانوں میں بلوچ قومی آزادی کے لئے اذیت...

گوادر، 6 یمنی باشندے بازیاب

 گوادر  ( ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پولیس نے کارروائی میں ایک مکان سے چھ غیر ملکی شہریوں کو بازیاب کرالیا ایس ایچ او گوادر امام بخش کے مطابق گوادر کے علاقے نیا آبادی میں خفیہ اطلا ملنے پر ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے غیر ملکی شہریوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ جنہیں زنجیروں میں جکڑ ا گیا تھا۔ مکان سے کلاشنکوف اور روانڈز اور دس کلو منشیات بھی برآمد کرلی گئی ایس ایچ او گوادر کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کا تعلق یمن سے ہے ۔ اس حوالے سے تفشیش جاری ہے۔...

چھتر کے علاقے سے دو افراد اغواء

ڈیرہ مرادجمالی(ہمگام نیوز)چھتر کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد کو اغوا کرلیا پولیس نے روایتی طور پر علاقے کی ناکابندی کردیپولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے سون واہ میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے دوافراد افضل شاہ اور بابل شاہ کو اغواکرلیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے کی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی واضح رہے کہ چھتر کے علاقے میں اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور اسی تین روز میں اغوا ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے ۔