دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

میری گمشدہ دنیا: سیف اللہ رودینی کی کہانی! تحریر: فرزانہ رودینی

میرے بھائی سیف اللہ رودینی، جس کی جبری گمشدگی...

قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں پنجگور سے دو بلوچ بھائی جبری طور پر لاپتہ

پنجگور:(ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز...

لاپتہ شاہ مراد بلوچ کو بازیاب کیا جائے ، لواحقین

بلیدہ:(ہمگام نیوز) لاپتہ شاہ مراد کے لواحقین کا کہنا...

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

مشہد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز پیر...

‘شام وقت کے بدترین انسانی بحران سے گزر رہا ہے’

نیویارک(ہمگام نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ شامی عوام 'وقت کے بدترین انسانی بحران' سے گزر رہے ہیں اور 'شامی بچوں کی روحیں پریشانی کا شکار' ہیں۔ کویت میں ہونے والی بین الاقوامی عہد کے عنوان سے تیسری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقائی استحکام کو مایوسی کے بوجھ تلے دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ کانفرنس شام میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونے والے نقصان اور شہریوں کی امداد کے لئے بین الاقوامی عطیات حاصل کرنے کے لیے منعقد کی گئی ہے، جس میں...

نو اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔ بی آر پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے شہدائے مرگاپ کی چھٹی برسی کے موقع پر 9 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی فورسز نے بلوچ نسل کشی بلوچستان بھر میں مزید تیز کردی ہے گزشتہ روز مستونگ اور نوشکی میں وسیع آپریشن کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہاکہ نوشکی میں سول آبادی پر شدید بمباری اور نقصانات کی اطلاعات ہے جبکہ مستونگ میں گردگاپ کے علاقے کوفورسز نے محاصرے میں لے کر ہیلی کاپٹروں اور بھاری...

لیویز کی بروقت کاروائی، تین افراد بازیاب

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) لورالائی کے ڈیرہ غازی خان روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپر تین افرد کو اغواءکرلیا ۔لیویز فورس کی بروقت کارروائی پر تینوں افراد بازیاب تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لورالائی، ڈیرہ غازی خان روڈ پر گذشتہ روزنامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغواءکرلیا گیا انتظامیہ نے بروقت اطلاع ملنے پر علاقے کی ناکہ بندی کردی جب اغواءکار ناکہ پر پہنچے تو انتظامیہ نے تینوں مغیوں کو با حفاظت بازیاب کرا دیا تاہم اس موقع پر فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوااور ایک اغوا ءکارکو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دوسرا اغواءکار فرار...

ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران صغیر احمد بادینی، ساتھیوں سمیت بازیاب

خاران(ہمگام نیوز)چا ر دن قبل خاران کے علاقے لجے سے اُٹھائے جانے والے ڈسٹرکٹ چیئرمین خاران میر صغیر احمد بادینی اپنے پانچ ساتھیوں سمیت با حفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ،سابق وزیر میر شعیب نوشیروانی سمیت علاقائی معتبرین اور رشتہ داروں نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین میر صغیر احمد بادینی نے استقبال کرنے والے شرکاءکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کی مدد اور خاران کے ہزاروں لوگوں کے دعاوں کی برکت سے ہم خیریت سے اپنے گھر پہنچ گئے ہیں انھوں نے کہا کہ چار دن قبل میں اپنے پانچ...

بلوچستان کی ملالہ نادیہ قاضی، توجہ کی منتظر

ہمگام نیوز۔ ہمت ہوتو کچھ بھی ناممکن نہیں۔۔ خضدار کی معذور لڑکی علم کی پیاس بجھانے کی خاطر  ٹیلر ماسٹر بن گئی ۔! سلائی کڑائی سے کچھ خرچہ ہاتھ آیا تو تعلیم کے لئے رخت سفرشروع کیا ۔پرائمری مڈل و میٹرک سے ایف ایس سی تک تعلیم حاصل کی ۔اب بی اے کررہی ہے ۔خضدار کے علاقہ چاندنی چوک کی پست قامت جسمانی طور مفلوج اور دونوں پیروں سے معذور یہ 24سالہ لڑکی نادیہ قاضی ہیں ۔ جنہیں بچپن سے علم کے حصول میں جنون کی حدتک لگاؤ تھا۔ایک جانب غربت اور دوسری جانب علم کا جذبہ ۔نادیہ قاضی...