دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

مشہد کی وکیل آباد جیل میں ایک افغان قیدی کو پھانسی دے دی گئی

مشہد(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق آج بروز پیر...

ایرانشہر میں گاڑی الٹنے سے ایک سوختبر جاں بحق

ایرانشہر(ہمگام نیوز ) رپورٹ کے مطابق بروز اتوار کو...

سنکیانگ میں داڑھی رکھنا جرم ہے

چین(ہمگام نیوز) بحران زدہ چینی علاقے سِنکیانگ میں ایک عدالت نے ایک شخص کو داڑھی رکھنے کے جرم میں چھ برس کی سزائے قید سنائی ہے۔ اسی عدالت نے داڑھی رکھنے والے مسلمان کی بیوی کو نقاب کرنے پر دو سال قید کا حکم بھی سنایا ہے۔ چینی روزنامے چائنہ یوتھ ڈیلی کے مطابق سِنکیانگ کی ایک عدالت نے نخلستانی شہر کاشغر کے ایک اڑتیس سالہ ایغور مسلمان کو داڑھی رکھنے کی پاداش میں چھ برس قید کی سزا سنائی ہے۔ اس اخبار کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اِسی شخص کی بیوی کو نقاب کرنے پر...

امریکہ:خفیہ ایجنسی ہیڈکوارٹرپر حملے کی کوشش، فائرنگ سے ایک ہلاک

میری لینڈ(ہمگام نیوز) امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے سے نامعلوم شخص نے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی  جس کے نتیجے میں اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک راہ گیر ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا۔  غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں نامعلوم کار سوار نے خفیہ ادارے کے ہیڈکوارٹر این ایس اے کے مرکزی دروازے سے گاڑی ٹکرانے کی کوشش کی جسے دیکھتے ہی گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں راہ چلتے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں...

کچھی:فائرنگ سے دو ہلاک ایک زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)   بلوچستان کے ضلع بولان (کچھی) میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل ڈھاڈر میں سنی کے لیویز تھانہ میں سرور خان ولد علی جان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ شب اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دو نامعلوم ملزمان نے اچانک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نور بانو زوجہ محمد اسلم اور اصغر علی ولد عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ سے مدعی سرور خان کا بھائی دل مراد ولد علی...

ایرانی فورسزپہ حملہ 3ہلاک 4زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچستان کے ضلع کیچ سے ملحقہ ایرانی سرحدی علاقے میں نامعلوم افراد نے ایرانی فورسز پر حملہ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک اور چار کو زخمی کردیاجبکہ ایک سال قبل سرحدی علاقے میں کالعدم تنظیم کے ہاتھوں اغواء کے بعد قتل کئے گئے ایرانی اہلکار کی لاش طویل عرصے کے بعد حکام کو مل گئی جو ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق واقعہ اتوار کی شام کو مکران ڈویژن کے ضلع کیچ کی تحصیل مند میں پاک ایران سرحد پر قائم فرنٹیئر کور بلوچستان کی سرحدی چوکی نمبر219 سے کچھ فاصلے پر ایرانی علاقے میں...

تربت: دو لاشیں برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )  ضلع تربت میں لیویز نے دو لاشیں قبضے میں لے لی ، تفصیلات کے مطابق پیر کو لیویز نے ضلع تربت کے علاقے پریدہ سے دو لاشیں قبضے لے لی جن کی شناخت ولید اور ووش الدین بلوچ سے ہوئی ہے لیویز ذرایع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ دو نوں لاشیں ہسپتال میں رکھ دی گئی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ در ج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔