ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںنو اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔ بی آر...

نو اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی۔ بی آر پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے شہدائے مرگاپ کی چھٹی برسی کے موقع پر 9 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی فورسز نے بلوچ نسل کشی بلوچستان بھر میں مزید تیز کردی ہے گزشتہ روز مستونگ اور نوشکی میں وسیع آپریشن کیا گیا جس میں ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہاکہ نوشکی میں سول آبادی پر شدید بمباری اور نقصانات کی اطلاعات ہے جبکہ مستونگ میں گردگاپ کے علاقے کوفورسز نے محاصرے میں لے کر ہیلی کاپٹروں اور بھاری توپ خانے سے بمباری کی جس میں پانچ بلوچ فرزندوں کی شہادت اور متعددکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ ایک درجن کے قریب بے گناہ نہتے بلوچوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ہے آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا جبکہ گھروں سے لوٹ مار بھی کی گئی انہوں نے کہا کہ بلوچ صحافتی طبقہ غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجائے فورسز کی ترجمانی کے حقائق کو سامنے لائے انہوں نے تمام انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے جاری ظلم کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مداخلت کریں انہوں نے کہا کہ شہدائے مرگاپ کی چھٹی برسی کے موقع پر مورخہ 9 اپریل کو بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائیگی اور پارٹی کے تمام زونوں میں ریفرینس کا انعقاد کر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا انہوں نے تاجر برادری اور کاروباری حلقوں سے اپیل کی کہ وہ کاروباری سرگرمیاں بند کر کے احتجاج کو کامیاب بنائے ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیاں پر بھی بی آر پی اور بی آر ایس او کے کارکنان شہدا کی برسی کے موقع پر بلوچ نسل کشی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز