جمعه, نوومبر 15, 2024

خبریں

تازہ ترین

افغان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ

کابل(ہمگام نیوز)افغانستان ایئر فورس کی پہلی خاتون پائلٹ کو امریکی محکمہ خارجہ نے خواتین کی حوصلہ افزائی کا عالمی ایوارڈ دیا۔ نیلو فر رحمانی افغان فضائیہ کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئیں۔ طالبان کی دھمکیوں کے باوجود اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل نڈر اور باہمت نیلوفر کو گزشتہ ہفتے امریکا میں دنیا کی جرات مند خاتون کے عالمی اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں دنیا بھر سے آئی دیگر نو خواتین کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

بلوچ سالویشن فرنٹ کا سبین محمود کے قتل کی مذمت

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے ترجمان نے ٹی ٹو ایف کے ڈائریکٹر اور انسانی حقوق کے رہنماءسبین محمود کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سبین محمود کو انسانی حقوق کی دفاع میں آواز بلند کرنے کی پاداش میں قتل کردیا گیا جو ایک المیہ ہے انسان دشمن قوتیں بلوچ جدوجہد آزادی سے اتنے گھبرا گئے ہیں کہ وہ کسی بھی انسان دوست شخصیت کوکسی بھی وقت ہدف بناسکتے ہیں تاکہ کوئی انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں پر لب سی لے ترجمان نے کہاکہ سبین محمود کی بہادرانہ جدوجہد روشن خیالی اور انسان دوست...

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز کے کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہوشاپ گونڈ سرین میں قائم ایف سی کے مین کیمپ پر دو راکٹ فائر کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایایہ بات انہوں نے بدھ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر این این آئی کو بتائی۔ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

لاپتہ نوجوان حمل بلوچ بازیاب

پنجگور(ہمگام نیوز )پنجگورسے لاپتہ نوجوان حمل بلوچ بازیاب ہوکر گھر پھنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سے دو سال قبل لاپتہ نوجوان حمل بلوچ بازیاب ہو کر بحفاظت گھر پھنچ گیا ہے۔

سبین محمود کے قتل کی مذمت کرتے ہیں، بلوچ قومی یکجہتی کونسل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ قومی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری اور ہیومن رائٹس کے ممبر آغا دلسوز ایڈوکیٹ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میںکہا ہے کہ انسانی حقوق کے رہنماءسبین محمود کا قتل اقوام متحدہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے اانسانی حقوق کے دفاع کرنے والے انسان دوست شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافی حضرات کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنانے کے واقعات اقوام متحدہ کی کمزور عمل داری اور اس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیے انھوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کی دفاع نہیں کرسکتا تو اپنے ذیلی...