کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچ نیشنل موﺅمنٹ کے مرکزی ترجمان نے مشکے میں فورسز کی آبادیوں پر حملے اور بلوچ فرزندوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز رفورسز نے مشکے کے علاقے جیبری میں عام آبادی پر حملہ کر کے دو فرزندوں کو ہلاک کیا،تاحال تمام علاقہ فورسز کے گھیرے میں ہے اور دیگر معلومات تک رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی ہے ۔ فورسز نے گھروں کو جلانے کے بعد دو نوجوانوں کو شہید کےا اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا،کئی بلوچ فرزندان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کیا...
کوئٹہ (ہمگام نیوز)گودارمیں رات کے 3بجہ کے قریب پاکستانی ایف سی کا آپریشن چادر وچار دیوری کی پامالی بلوچ خواتین اور بچوں کو حراساں کیا6بلوچ فرزندوں کوجبری طور پرگرفتار کر کے نا معلوم مقام منتقل،ذرائع کے مطابق گودار میں پاکستانی فرنٹئیرکور کا آپریشن کئی گھروں پر چھاپہ چادر و چار دیوری کی پامالی کیاگیا خواتین اور بچوں کو حراساں کیا 6بلوچ فرزندوں کو اغواء کیا جو دشت کے علاقے زریں بگ کے رہائشی ہیں جن کے نام سراج جام ولد عبدلواحد رہائش ذریں بگ،اسلم جام ولد دین محمد رہائش زریں بگ،امجد ولد امان رہائش ذریں بگ،حمید دشتی،اسلم دشتی اور...
کوئٹہ (ہمگام نیوز)گوادر کے علاقے پسنی سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے وارڈ نمبر سات سے مقامی انتظامیہ کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے ۔ تین سے چار دن پرانی ہونے کے باعث لاش ناقابل شناخت تھی جس کے باعث لاش کو امانتاً دفنادیا گیا۔
کابل(ہمگام نیوز)افغان میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے بتایا کہ افغان سیکیورٹی فورسز گزشتہ ہفتے سے صوبے قندوز کے دارالحکومت کے قریب طالبان کے بڑے حملے کو پسپا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان سے آنے والے مقامی اور غیر ملکی ’’دہشت گرد‘‘ لڑائی میں افغان طالبان کی مدد کے لیے پہنچ رہے ہیں، اب تک لڑائی میں 200 شدت پسند اور 12 سیکیورٹی اہلکار مارے جا چکے ہیں۔
کوئٹہ(ہمگام نیوز) پاکستانی حساس ادارے نے متعلقہ حکام کو خبردار کیا کہ ہے کہ بلوچستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ملازمین اور املاک پر حملے ہوسکتے ہیں اس لئے سیکورٹی کے پیشگی انتظامات کئے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے نے متعلقہ حکام کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کمانڈر نے کوئٹہ اور بلوچستان میں اپنے کارندوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ سیندک پراجیکٹ سمیت چینی کمپنیوں کے لئے رسد لے جانے والی گاڑیوں ، ملازمین اور ٹھیکیداروں پر حملے کریں۔ رپورٹ میں متعلقہ حکام...