دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

بلوچستان سے اغواء ہونے والےچیک ری پبلک کی دو خواتین رہا

اسلام آباد (ہمگام نیوز) بلوچستان سے مبینہ شدت پسندوں کی طرف سے اغواء کی گئی چیک ری پبلک کی دو خواتین کو رہا کردیا گیا۔دونوں خواتین انتونی چراستیکا اور ہانا ہمپالوا کو 2013ء میں بلوچستان کے ضلع چاغی سے ایران سے صوبے میں داخل ہوتے وقت اغواء کیا گیا تھا،کسی بھی گروپ نے ان کے اغواء کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی ،اغواء کاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر2013ء میں منظر عام پر آنیوالی ویڈیو میں دونوں خواتین کو امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ترکی کی خیراتی...

نوبل انعام یافتہ ادیب توماس ٹرانسٹرومر کا انتقال

ہمگام نیوز۔ 2011ء میں ادب کا نوبل انعام حاصل کرنے والے ممتاز شاعر اور ادیب توماس ٹرانسٹرومر، جن کا تعلق سویڈن سے تھا، تریاسی برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ 1990ء میں فالج کے ایک حملے میں اُن کی بولنے کی صلاحیت متاثر ہوئی تھی۔ اُنہیں نوبل انعام دینے والی سویڈش اکیڈمی نے جمعے کے روز بتایا کہ اُن کا انتقال فالج کے نتیجے میں ہوا ہے۔ اکیڈمی کے ایک رکن شیل ایسپ مارک نے، جو گزشتہ ساٹھ برسوں سے ٹرانسٹرومر کے دوست چلے آ رہے تھے، نیوز ایجنسی روئٹرز سے باتیں کرتے ہوئے کہا:’’ہاں یہ خبر...

بی ایس او پجار کی ’’تعلیم سب کیلئے‘‘ مہم قابل تحسین ہے: نیشنل پارٹی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)نیشنل پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ بی ایس او ( پجار) کی طرف سے ’’ تعلیم سب کیلئے‘‘ داخلہ مہم انتہائی قابل تحسین ہے اور اس مہم کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ، بی ایس او ( پجار) کی تعلیم دوست مہم بلوچستان کی سول سوسائٹی میں بے حد پذیرائی حاصل کررہی ہے ، داخلہ مہم کے باعث بلوچستان بھر میں طلبا کی تعلیمی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخلے کیلئے پرجوش جذبہ کا اظہار کررہے ہیں ، اور بی ایس او (پجار) کی اس...

پاکستان نے فوج کشی کے ذریعہ بلوچ قوم کی آزادی کو سلب کیا :بلوچ ایکٹوسٹ اسکاٹ لینڈ

گلاسگو۔اسکاٹ لینڈ:ہمگام نیوز:  قابض پاکستان کی جانب سے ۷۲ مارچ1948 کو بزور طاقت بلوچستان میں فوج کشی اور جبری قبضہ کے خلاف برطانیہ کے ریاست اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع برطانوی بروڈکاسٹنگ ادارہ بی بی سی اسکاٹ لینڈ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے بلوچ ایکٹوسٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ایک پرامن احتجاجی مظاہر منعقد کیا گیا۔ مظاہرے میں گلاسگو میں مقیم بلوچ ایکٹوسٹوں اور لندن کے ایکٹوسٹوں نے شرکت کی۔ مظائرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھائیں ہوئیں تھیں جس میں بلوچستان کی جبری قبضہ اور پاکستان کی جانب سے انسانی حقوق کی بے انداز خلاف ورزیوں پر...

27مارچ کی مناسبت سے مرکزی ریفرنسز منعقد، پمفلٹ شائع۔کانسٹیٹیوشنل بلاک

کوئٹہ ( ہمگام )بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کانسٹیٹیوشنل بلاک کی جانب سے 27مارچ یوم قبضہ گیریت کے حوالے سے کراچی، حب اور پنجگور میں مرکزی ریفرنسز کا انعقاد کیا گیااور بلوچستان پر ریاستی قبضے کی وجوہات ، قومی کمزوریوں اور آزادی کی تحریک میں اس دن کی اہمیت کے حوالے سے پمپلٹ بہ عنوان ’’ قبضہ گیریت اور قومی کمزوریاں ‘‘ شائع کیا گیا تحریک میں اس دن کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ27 مارچ قومی آزادی سے محرومی کی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ ہماری کمزوریوں اور غلامی کے اصل وجوہات کی بھی نشاندہی...