دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

ڈیرہ بگٹی: بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص جانبحق، دو زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا لیویز نے نعش اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال پہنچادیا اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔

پنجگور پسکول ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد

پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور پسکول ندی سے ایک شخص کی لاش برآمد تفصیلات کے مطابق پولیس نے پسکول ندی سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرکے ہسپتال منتقل کردیا ہے پولیس کے مطابق لاش گل سڑھنے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے

بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال پر بلوچستان بھر میں ہڑتال رہی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے میڈیا سیل کے جاری کردہ بیان کے مطابق27 مارچ” یوم غلامی“ کے موقع پر جبری الحاق کے خلاف بلوچستان بھر میں کاروباری سرگرمیان معطل رہی پارٹی کے دفتر اطلاعات کو موصولہ ہونے والے خبروں کے مطابق بلوچ وطن کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پرمکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال اور یوم سیاہ رہا دکانیں نجی و سرکاری تجارتی مراکزاورتعلیمی ادارے بھی بند رہے کوئٹہ میں بلوچ علاقوں میں ہڑتال رہی اور مجموعی طور پر کوئٹہ میں زوی ہڑتال رہی تاہم اندرون بلوچستان ملنے والے اطلاعات کے مطابق...

یمن: سعودی قیادت میں دوسرے دن بھی فضائی حملے جاری

صنعا(ہمگام نیوز) سعودی فوجی افسران نے بمباری مہم کے پہلے مرحلے کو کامیاب قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ اتحادی افواج کو زمینی حملوں کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ یمن میں مسلسل دوسرے روز بھی سعودی عرب کی قیادت میں قائم علاقائی افواج کے اتحاد نے حوثی باغیوں کو پسپا کرنے کے لیے جنگی طیاروں سے حملے جاری رکھے۔ حوثی باغیوں نے یمن کے بیشتر علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ سعودی میڈیا اور یمن میں عینی شاہدین کے مطابق اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے جمعے کو دارالحکومت صنعا اور اردگرد کے علاقوں میں فوجی...

سلامتی کونسل حوثی باغیوں کے لیے اسلحے پر پابندی لگائے، خلیجی کونسل

خلیج (ہمگام نیوز) سعودی عرب اور اُس کے خلیجی اتحادی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کے شیعہ حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر پابندی لگا دینے سے متعلق ایک قرارداد کی تجویز پیش کر دی ہے۔ ان ممالک کے سفارتکاروں نے جمعرات کی رات اقوام متحدہ میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں سے ملاقات بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے بتایا کہ خلیجی تعاون کی کونسل GCC چاہتی ہے کہ اس قرارداد کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب نمبر سات کے تحت فوجی طور پر نافذ  کیا جائے۔ جی سی سی کے...