دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

کراچی: پولیس اہلکاروں کی بس پر حملہ، دو ہلاک 14 زخمی

کراچی(ہمگام نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت چندر اور گلزار کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق قائد آباد میں مرغی خانے بس اسٹاپ کے قریب دھماکہ ہوا، جس کی زد میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کی بس آئی اور اس میں سوار اہلکار زخمی ہوئے۔ بس میں 50 سے زائد اہلکار سوار تھے، جن کو شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب واقع رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر سے...

لورالائی میں فائرنگ ایس ایچ او سمیت 2 پولیس ہلاک4اغواء

لورالائی(ہمگام نیوز)لورالائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے اتار کر ایس ایچ اواور 2پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیاجبکہ 4پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے ہمراہ لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات لورالائی کی تحصیل میختر سے 8کلو میٹر دور نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس سے اتار کر ایس ایچ او راڑہ شم اور2پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ اسی دوران موقع پر پہنچنے والی پولیس کی گاڑی اور قریب واقع چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جبکہ پولیس کی گاڑی میں سوار4پولیس اہلکاروں کو اغواء کرکے اپنے...

پنجگور گچک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(ہمگام نیوز)پنجگور گچک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہک شخص جاں بحق تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے برکت محمد حسنی نامی شخص کو ہلاک کردیا لیویز کے مطابق واقع کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس حوالے سے تفتیش جاری ہے

منشیات کے سمگلر مکران میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں .رپورٹ

 ہمگام نیوز۔ بلوچستان میں افغانستان اور ایرانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں ہیروئن کی دو درجن سے زائد ایسی فیکٹریاں قائم ہیں، جہاں دنیا کی اعلیٰ اورمہنگی ترین ہیروئن تیار کی جاتی ہے۔ یہ فیکٹریاں صوبے کی شورش زدہ مکران ڈویژن کے ساتھ ساتھ تربت، مند،گوادر، چاغی اور برامچہ کےعلاقوں میں بھی قائم ہیں اور اسمگلرز وہاں تیار ہونے والی ہیروئن غیر قانونی راستوں سے بین الاقوامی مارکیٹ کو اسمگل کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں منشیات کی روک تھام کے قومی ادارے کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صوبے کی جنوبی ساحلی پٹی...

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن جد وجہد کر رہے ہیں، چیئرمین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نصر اللہ بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) چیئرمین وائس فار بلوچ میسنگ پرسن نصر اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی تنظیم ہے ہم جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن جد وجہد کر رہے ہیں۔ ہم نے تنظیمیں سطح پر سپریم کورٹ میں جبری طورپر لاپتہ کئے گئے لوگوں کی بازیابی کیلئے ایک درخواست دی تھ کہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اس مسئلہ سرد خانے میں نہ ڈالا جائے اس مسئلے کو دوسروں پر فوقیت دی جائے ۔ سپریم کورٹ جبری طورپر لاپتہ کئے گئے لوگوں کو منظر عام پر لانے میں اپنا عملی کردار ادا...