دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

بابائے بلوچ کے نام سے خیر بخش مری کی قومی خدمات پر کتاب شائع کردی ہے۔ بلوچ قومی یکجہتی کونسل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ قومی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان کے جانب سے جاری کردہ بیان میں "بابائے بلوچ" اور کروڑوں بلوچ عوام کے عظیم رھبر سردار خیر بخش مری کے قومی خدمات اور تاریخی انٹریوز اور مختلف قومی پارٹیوں کے سربراہوں سمیت معروف دانشوروں پر مشتمل تعزیاتی پیغامات اور مقالوں پر مشتمل کتاب کو بیک وقت کوئٹہ اور کراچی سے مرکزی ٹائٹل "بابائے بلوچ" کے نام سے جاری کردیا گیا ہے۔ عظیم رہنما کے قومی خدمات کا احاط ایک کتاب میں تو نہیں ہوسکتا البتہ بلوچ قومی یکجہتی کونسل اپنے اس خاک سارانہ کاوش کو "بابائے بلوچ"سے اظہار اقیدت...

چھ سال جس درد و کرب سے گزارے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں۔ والدہِ لاپتہ کبیر بلوچ

خضدار (ہمگام نیوز) لاپتہ بلوچ فرزند کبیر بلوچ کی والدہ نے کہا ہیکہ 27 مارچ بلوچ تاریخ میں ایک سیاہ اور خونخوار دن کی حیثتت رکھتا ہے اس دن پاکستان نے بزور طاقت بلوچ سرزمین پر قبضہ کرکے بلوچ قوم کی غلامی کا سنگ بنیاد رکھی اور بلوچ قوم کی نسل کشی اور قتل عام کا آغاز کیا 27 مارچ 1948 سے لیکر تاہنوز بلوچ قوم ماتم منانے، قبریں کھودنے اور اپنے پیاروں کی لاشیں کندھا دینے اور دفنانے میں مصروف ہیں ہر دن بلوچ قوم پر قیامت بن کر گزرتی ہیں۔ جہاں 27 مارچ غلامی کی زخموں کو...

سیندک پروجیکٹ کو تیل سپلائی ڈرائیوروں کی بازیابی تک بند رہیگی۔ آل پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) آل پاکستان آئل ٹینکر ایسو سی ایشن کے چیئرمین میر محمد یو سف شاہوانی اور جنرل سیکرٹری محمد شفیق کاکڑ، نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم تمام آئلز کمپنیز کو مطلع کرتے ہیں سنیڈک پروجیکٹ کےلئے تیل ترسیل عدم تحفظ کا شکاہوچکی ہے آئے دن کے واقعات جن میں جانی ومالی نقصانات اور تاحال نقصانا ت کا ازالہ نہ کرنا چار ڈرائیورز کا حالیہ آغواء، ناقابل برداشت مسئلہ بن چکاہے۔ لہذا ہماری ایگزیکٹو باڈی نے فیصلہ کیا ہے ۔ کہ جب تک ہمارے چار ڈارئیور اغواءشدہ بازیاب نہیں ہوتے ۔ جانی ومالی نقصانات...

27 مارچ 1948ء بلوچ تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے۔ بی آر ایس او

27 کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان حمدان بلوچ نے 27 مارچ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہات کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ 1948ء بلوچ تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے جس دن نومولود ریاست پاکستان نے تمام تر انسانی اقدار اور بلوچ سرزمین کی جغرافیائی حدود کو  پاؤں تلےروندھتے ہوئے بلوچ وطن پر فوج کشی کرکے سرزمینِ بلوچ پر اپنا ناجائز قبضہ جما لیا.  27 مارچ کو پاکستانی فوج نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچ وطن پر فوج کشی کی اور فوجی یلغار سے بےدردی سے...

بی این ایف کا بالگتر میں شہدائے مارچ کی یاد میں جلسہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ نےشنل فرنٹ کی جانب سے بالگتر میں بنام چیئرمین زاہد بلوچ او ر بیاد شہدائے مارچ عظیم الشان جلسہ ہوا۔بی ایس او آزاد کے چیئرمین زاہد بلوچ کی گرفتار ی کو ایک سال مکمل ہونے پر بلوچ نیشنل فرنٹ ( بلوچ راجی سنگر )کی جانب سے بالگتر میں22مارچ کو ایک عوامی جلسہ ” بنام زاہد بلوچ اور بیاد شہدائے مارچ منعقد کیا گیاجس کی صدارت بی این ایف کے چیئرپرسن بانک کریمہ بلوچ نے کی جبکہ مہمان خصوصی بلوچ نیشنل موومنٹ کے وائس چیئرمین کامریڈ غلام نبی بلوچ تھے ۔ جلسہ کی شروعات شہدائے آزادی کی...