دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

ریاست مسلمانیت کو جواز بنا کر قوموں پر غلبہ قائم نہیں کرسکتا۔ بلوچ سالویشن فرنٹ

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان میں جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ آج یوم غلامی کے مناسبت سے بلوچ سالویشن فرنٹ کے اپیل پر بلوچستان بھر میں یوم سیاہ اور شٹر ڈاﺅن ہڑتال ہوگی بلوچ اور پشتون عوام ریاستی تسلط کے خلاف اپنی دکانیں بند کرکے تمام تر کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کو معطل کرکے یوم سیاہ منائیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ وطن پر ریاستی دعوی مضحکہ خیز اور غیر قانونی ہے کوئی بھی قوم اور ریاست ہم مذہب ہونے کے ناطے مسلمانیت کو جواز بناکر کسی دوسرے قوم پر تسلط اور غلبہ...

سپیشل برانچ کے کارندوں پرحملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا کو بتایا کہ بلوچ سرمچاروں نے کوئٹہ سریاب برما ہوٹل کے قریب سپیشل برانچ کے دو کارندوں پر فائرنگ کی جس میں محمد شاکر ہلاک اور اسکا ساتھی زخمی ہوا۔ محمد شاکراپنے گروہ کے ساتھ عرصے دراز سے سپیشل برانچ کے لئے مخبری کا کام سرانجام دے رہا تھا اور ایسے تمام مخبروں کا انجام عبرتناک ہوگا۔

سعودی عرب نے یمن پہ حملہ کردیا

واشگنٹن ( ہمگام نیوز) ۔امریکہ میں سعودی کے سفیر عادل الجبير کے مطابق یمن کے صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے ان کے ملک نے یہ قدم اٹھایا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمسایہ ملک یمن کے لوگوں کی حفاظت اور اس کی قانونی حکومت کو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں سعودی سفیر عادل الجبير نے کہا کہ فوجی کارروائی گرینج کے معیاری وقت 23:00 پر شروع کی گئی۔انھوں نے کہا کہ فوجی کارروائی میں فضائی طاقت استعمال کی جا رہی ہے اور اس دیگر...

’افغانستان، انتہا پسندوں کا قبرستان‘، اشرف غنی امریکی کانگریس میں

واشنگٹن(ہمگام نیوز) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکی کانگریس سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ افغانستان میں ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے و الی جنگ میں خدمات اور قربانیوں کے لیے ’ریاست ہائے متحدہ امریکا کے عوام‘ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اشرف غنی جب کانگریس میں اپنے خطاب کے لیے پہنچے تو امریکی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے ارکان نے اُن کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔ اپنے اس تاریخی خطاب میں افغان صدر نے کہا:’’ہم اُن ہلاک ہو جانے والے دو ہزار تین سو پندرہ امریکی فوجی مردوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ...

مختیار بلوچ ہمارے تنظیم کے زیر تربیت دستے میں قومی خدمات انجام دے رہے تھے۔ بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز )بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ نے بدھ کے روزنامعلوم مقام سے این این آئی کو بتایاکہ پچھلے دنوں خاران راہ چیل میں شہید ہونے والے مختیار بلوچ کا تعلق ہمارے تنظیم سے تھا ۔ شہید مختیار عرصہ دراز سے بی ایل ایف کے پالیسیوں سے اختلاف رکھتے ہوئے ان سے علیحدگی اختیارکرچکے تھے اور ماضی قریب میں بی ایل اے کے پلیٹ فارم سے جد و جہد کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور بی ایل اے کے زیر تربیت دستے میں قومی خدمات سر انجام دے رہے تھے پچھلے دنوں دوران سفر ان کا...