دوشنبه, سپتمبر 30, 2024

خبریں

تازہ ترین

لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کے لواحقین کی بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1903 دن

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )لاپتہ بلوچ اسیران و شہدا کی جانب سے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1903 دن ہو گئے۔ کراچی میں قائم لواحقین کی کیمپ میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ کرکے اظہار یکجہتی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی قانون میں لوگوں کو اغواء کرنا اور سالوں تک لاپتہ رکھنا کسی بھی طرح جائز نہیں۔ بلوچستان میں ماؤرائے قانون سیاسی کارکنان کو اغواء و شہید کرکے ریاستی اداروں نے ظلم و جبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ انسانی تاریخ میں...

بی ایل ایف نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے علاقے دشت میں سرمچاروں نے سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کرکے ایک ویگو گاڑی کو تباہ کیا جس میں سوار تمام اہلکار ہلاک ہوئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ کولواہ بزداد میں کندور کے مقام پر سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا،کل تجابان سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ...

بلوچستان مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)گوادر میں نامعلوم افراد کا سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹوں سے حملہ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو گوادر کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر دو راکٹ گولے فائر کئے جو کھلے میدان میں گر کر دھماکوں سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔چمالنگ کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ٹرک تباہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چمالنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس پر ٹرک چڑھنے سے زوردار دھماکہ ہوا...

امریکا کا افغانستان سے دوبارہ انخلا موخر کرنے پر غور

واشنگٹن (ہمگام نیوز)عالمی میڈیا کے مطابق نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو آئندہ سال کے آخر تک وہاں سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کے موجودہ منصوبے کو تبدیل کرنے پر غور کیا جائیگا۔افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر نے بھی انخلا کے عمل میں تاخیر کی حمایت کی تھی۔قبل ازیں وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر اوباما اور نائب صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی جس میں یوکرائنی تنازع اور داعش سمیت دیگر سکیورٹی چیلنجز پربات کی گئی۔

چمالنگ،فور سز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا ،بی ایل اے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے این این آئی کو بتایا کہ گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے چمالنگ کے علاقے میں سیکورٹی فور سز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے دھماکے میں اڑا دیا جس میں 4سیکورٹی فورسز اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے انہوں نے واقع کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے حملے آزادی تک جاری رہے گی ۔