چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024

خبریں

تازہ ترین

سراوان جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے بروز منگل کو صبح...

سمنان کی سینٹرل جیل میں ایک بلوچ قیدی کو پھانسی دے دی گئی

سمنان(ہمگام نیوز ) بروز منگل کو ایک بلوچ قیدی...

بی ایس او آزاد شہید زاہد آسکانی کو سنچارکے اعزاز سے نوازتی ہے۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے بی ایس او آزاد شہید زاہد آسکانی کو ان کی تعلیمی خدمات پر انہیں سنچار (شعور لانے والا) کے اعزاز سے نوازتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تنظیم کی نویں سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں لیا گیا ہے۔ شہید زاہد آسکانی نے بلوچ قوم و وطن میں علم کی روشنی پھیلانے کے لئے اپنی جان نچاور کردی ہے۔ ہمیشہ نوآبادیاتی تعلیمی نظام کا اولین مقصد کسی قوم کے مستقبل کو فرسودہ ذہنیت اورتاریکی کی طرف دھکیلنا ہوتا ہے۔ پاکستانی نظام تعلیم نے بلوچ قوم کی شعورو...

سعودی شہزادہ شکار کھیلنے دالبندین پہنچ گئے

دالبندین(ہمگام نیوز) سعودی عرب صوبہ تبوک کے گورنر پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز عر ب سے دالبندین پہنچ گئے دالبندین کے سیاسی وسما جی رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر دالبندین میں سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے۔ دالبندین سے اپنے شکار گاہ کیلئے روانہ ہو گئے ۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں نایاب پرندوں کے شکار پر عدلیہ نے پابندی عائد کردی ہے مگر اسکے باوجود پرنس فہد کو وفاقی حکومت نے شکار کے پرمٹ جاری کیئے ہیں۔

گوادر میں یوسی کونسل کے نومنتخب چئیرمین قتل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) گوادر کے علاقے چہاب کلمتی میں نامعلوم مسلح افراد نے یوسی کونسل کے نومنتخب چئیرمین ناصر حسن کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں ناصر حسن شدید زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ اس دوران زخموں کی تاب نا لاتے ہو ئے ہلاک ہو گئے۔

محمود خان اچکزئی خود محکوم قوم کا فرد ہے اس کے ساتھ کیا ڈیل ہو سکتی ہے: حیربیار مری

محمود خان اچکزئی خود محکوم قوم کا فرد ہے اس کے ساتھ کیا ڈیل ہو سکتی ہے نیشنل پارٹی کو چھوڑ کر تحریک آزادی میں شامل ہونے والے اب تک نیشنل پارٹی والے سوچ کو چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ۔ حیربیار مری لندن (ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قومی تحریک بلوچ قوم کی آزادی اور اس کی روشن مستقبل کی تحریک ہے ۔یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پاکستانی اور ایرانی قبضہ گیر ریاستیں بلوچ سرزمین سے غیرمشروط انخلا ء نہیں کرتے اور آزادوخود مختار بلوچستان کی...

ڈیرہ بگٹی: پیر کوہ میں 24 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز)  ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کو میں نامعلوم افراد نے چوبیس انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا تفصیلات کے مطابق منگل کو نامعلو م افراد نے پیر کو سے پلانٹ کو جانے والی چوبیس انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کی وجہ سے پلانٹ کو گیس کی سپلائی عار ضی طورپر معطل ہوگئی واقع کی اطلاع ملتے ہی گیس کمپنی اور دیگر اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور گیس پائپ لائن کی بحالی کاکام شروع کر دیا ہے