پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024

خبریں

تازہ ترین

بلوچستان:تجابان میں پاکستانی فورسز کی بربریت جاری

ہمگام نیوز۔  تازہ ترین اطلاع کے مطابق بلوچستان کے علاقے تجابان میں پاکستانی فورسز کی بربریت  جاری ہے ، جس کے نتیجے میں ایک خاتون گل بی بی تشدد سے 4 سالہ بچی کے ساتھ زخمی، علاقائی اطلاع کے مطابق فورسز نے تاحال تجابان کے پورے علاقے کو گھیرے میں رکھنے کے ساتھ تمام گھروں لوٹ مار مچائی ہے ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق کچھ فرزندوں کے نام یوں ہیں جنھیں ریاستی فورسز نے اغوا کیا ہے۔اختر،مسکان،محمد علی، عظیم،یار محمد،محمد کریم، اور واحد بخش سمیت کئی افراد اغوا کیے جا چکے ہیں اور عظیم،شوکت، فضل،طارق کے...

حب میں پاکستانی سیکورٹی اہلکار کی قتل کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ 19جنوری بروز پیر کو ہمارے سرمچاروں نے حب شہر میں سیکورٹی فورسز کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر قتل کیا جس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سٹیلائٹ فون پہ این این آئی کو بتائی ، ترجمان نے مزید کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے

بھارت افغانستان کا روایتی طور پر عظیم دوست ہے: حامد کرزئی

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے تمام شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کے اعلان کے بارے میں پرامید تو ہیں لیکن انھیں فی الحال پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی دکھائی نہیں دے رہی۔ صدارت چھوڑنے کے بعد بی بی سی کے ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ جب پاکستان شدت پسندی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ترک کر دے گا حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت خطے میں امن چاہتی ہے لیکن ان کے پاس ایسا کرنے کی طاقت نہیں۔ پشاور...

مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے گاڑی چھین لیا

پنجگور (ہمگام نیوز ) پنجگور مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے سرکاری گاڑی چھین لیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کہور خان ای پی آئی پنجگور کے ڈی ایس وی محمد اسلم کے ہمرہ تسپ کے علاقے میں پولیو ٹیموں کی چیکنگ کررہے تھے کہ پی ٹی سی ایل ایکسچینج کے قریب تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے انھیں گھیر کر ان سے سرکاری پک اپ گاڑی نمبر کیو اے ایف 1294 چھین لیا اور جاتے وقت ان کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے واضح رہے کہ اس قبل بھی نامعلوم مسلح افراد...

ڈیرہ اللہ یارمیں گیس پائپ لائن تباہ

جعفر آباد (ہمگام نیوز )ڈیرہ اللہ یار سے صحبت پور جانے وائی 6انچ قطر گیس پائپ لائن کوپو لیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ،دھماکے بعد صحبت پور سمیت دیہی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ،پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ،پولیس زرائع کے مطابق :ڈیرہ اللہ یار سے صحبت پور اور دیگردیہی علاقوں کو جانے وائی 6انچ قطر گیس پائپ لائن کو پولیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود کشمیر آباد کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے گیس پائپ کو دھماکے...